کشمیریوں کی قیمت پر بھارت سے دوستی قبول نہیں۔ منشا جھنگوی

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیریوں کی قیمت پر بھارت سے دوستی قبول نہیں۔یہ بات جماعة الدعوة جھنگ شعبہ تعلقات عامہ کے ضلعی رہنمامحمدمنشا ء جھنگوی نے اپنے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان دوستی کا جواب پاکستانی شہری شہید کرکے دے رہا ہے۔

حکومت مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے کسی دباؤ کا شکار نہ ہواور پاکستان کی دیرینہ پالیسی پر کاربند رہے۔ بھارت سے یکطرفہ دوستی کیلئے کشمیریوں کا اعتماد مجروح کرنا افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہر خوشی کے موقع پر پاکستان کو جارحیت کا نشانہ بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی عروج پر پہنچ چکی اور وہ پاکستان سے اپنی محبت کااظہار سبز ہلالی پرچم لہرا کر کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے ، اسے جرأتمند کردار ادا کرتے ہوئے اپنی شہ رگ کو بھارت کے پنجہ استبدادسے چھڑانے کیلئے عملی کردار ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیرکے بغیرپاکستان نامکمل ہے اور کشمیری درحقیقت پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑی ہے۔