فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن سٹی فیصل آباد چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے۔
کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن کی حرمت کو برقرا رکھا ہے اور بھارتی مظالم کے سامنے سیسہ پلائی کی دیوار بنے کھڑے ہیں۔ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
خصوصاً نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلم کش پالیسیوں کو چھوڑ کر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ان کے کردار پر لگی مسلم کش دشمنی کی سیاہی مٹ سکے۔ خالد جٹ نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور انصاف پسند اقوا م کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے۔
بھارت کی حکومت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیری نوجوانوں کو جھوٹے الزامات میںملوث کر کے گرفتار کر رہی ہے۔ اگر بھارتی مظالم کا سلسلہ نہ روکا تو کئی برہان وانی پیدا ہونگے۔