کشمیریوں کو تاحال حق خود ارادیت نہ ملنا عالمی برادری کے ضمیر پر سیاہ دھبہ ہے: او آئی سی

OIC

OIC

جینوا (جیوڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ایک طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود حق خود ارادیت نہ ملنا عالمی برادری کے اجتماعی ضمیر پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی نے جنیوا میںاقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن کے28ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق خودارادیت سے انکار دیگر تمام حقوق سے انکار کے متراف ہے۔

انہوںنے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری بھی ایک طویل عرصے سے اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت سے محروم ہیں جو عالمی برادری کے اجتماعی ضمیر پر مسلسل ایک سیاہ دھبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم تنازعہ کشمیر کے ایک پرامن حل پرمسلسل زور دیتی آئی ہے اور اس کا اس بات پر یقین ہے کہ تنازعہ کا ایک بامعنی مذاکراتی عمل کے ذریعے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق پائیدار حل نکالا جانا چاہیے۔