کشمیریوں کی جدوجہد میں پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

لاہور(پ،ر) کشمیریوں کی جد وجہد میں پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انشاء اللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گاان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیراحمد نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا بھارتی حکمرانوں نے کشمیریوں کو رائے حق دہی سے محروم کرکے بر ِصغیر پاک و ہندکے ایک ارب سے زائد انسانوں کا مستقبل دائوپر لگا دیاہے پاکستانی قوم کا مطالبہ ہے بھارت کشمیریوں کی رائے حق دہی کو تسلیم کرتے ہوئے فوجیں مقبوضہ وادی سے واپس بلائے اور کشمیریوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ خو دکرنے کاحق دیا جائے۔ الحاج زبیر احمد نے کہاہم اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں پوری قوم ان کے ساتھ ہیں اور ہم اس کاز کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

TAJIR WING

TAJIR WING