کشمور : بھٹائی کالونی میں پولیس چوکی پر راکٹوں سے حملہ، فائرنگ جاری

Kashmore

Kashmore

کشمور (جیوڈیسک) کشمور کی بھٹائی کالونی میں پولیس چوکی پر مسلح افراد نے راکٹوں سے حملہ کردیا، پولیس اور، ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ کشمور کے علاقے بھٹائی کالونی میں نامعلوم ملزمان نے پولیس چوکی آر ڈی 36 پر راکٹوں سے حملہ کر دیا۔

خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم چوکی جزوی تباہ ہو گئی۔ پولیس کے مطابق حملے کے بعد ملزمان اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔