کشمور (جیوڈیسک) کشمور میں گزشتہ رات پولیس چوکی پر حملے میں غفلت برتنے پر دو ایس ایچ اوز معطل کر دیئے گئے۔ ایس ایس پی کشمور کا کہنا ہے حملے میں شلطو شر نامی ڈاکو کا گروہ ملوث ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق کشمور کے علاقے بڈانی میں سمیجا چیک پوسٹ پر حملہ رات سوا ایک بجے کیا گیا۔ حملہ آوروں نے پولیس چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
جس میں تین کانسٹیبل سائیں بخش، امیر بخش اور علی حسن جاں بحق ہوگئے۔ حملہ آور سرکاری اسلحہ لے کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کشمور عمر سلامت نے واقعے میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ بڈانی، ایس ایچ او تھانہ میانی اور سمیجا چوکی کے بچ جانے والے واحد کانسٹیبل حبیب اللہ کو معطل کردیا۔