کشمور : بارودی مواد کے دھماکے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک

Kashmore

Kashmore

کشمور (جیوڈیسک) جہاں بخشا پور کے قریب گوٹھ پر ویز ڈومکی میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کشمور کے علاقے بخش پور کے قریب گوٹھ پر ویز ڈومکی میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔

جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو بچوں سمیت 3 افراد ہلاک ایک زخمی ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔