کشمور : موٹر سائیکل تالاب جاگری، 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

Kashmor

Kashmor

کشمور (جیوڈیسک) کشمور میں کندھ کوٹ کے قریب موٹر سائیکل پانی کے تالاب گر گئی جس کے نتیجے میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نبی بخش سبزئی موٹر سائیکل پر کندھ کوٹ سے اپنے گاوں جا رہا تھا کہ سبزی منڈی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل مچھلی کے تالاب میں گر گئی۔

جس کے نتیجے میں نبی بخش کے تین بچے 12 سالہ معشوق علی ، 8 سالہ اکبر علی اور6 سالہ فرزانہ بی بی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔