کشمور (جیوڈیسک) کشمور میں مسافر بس پر ڈاکوں نے حملہ کر دیا۔ مزاحمت پر ڈرایئور اور ایک مسافر ہلاک جبکہ دس شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق کشمور میں کندھ کوٹ کے قریب قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے مسافر بس پر دھاوا بول کر مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹنا شروع کردیا۔ جس پر ڈرائیور اور ایک مسافر نے مزاحمت کی تو ڈاکوں نے بس میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جانبحق ہو گیا۔ ڈاکوں مسافروں کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واقعہ کے اطلاع ملتے ہی ریسکیوں ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ایمبولینس کے زریعے کندھ کوٹ کے سول ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چھ افراد کی حالت تشویشناک ھے۔