کشمور: تنگوانی کے قریب فائرنگ، 2 رینجرز اہلکار جاں بحق، ملزمان فرار

KASHMORE

KASHMORE

کشمور (جیوڈیسک) کشمور میں تنگوانی کے قریب بھٹائی کالونی میں رینجرز چوکی پر فائرنگ سے 2 اہلکارجاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے بھٹائی کالونی میں گیس پائپ کی حفاظت پر مامور رینجرز کی چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہو گئے، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔