قصور: ملزموں نے شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) نواحی گاؤں مدکے دھاری وال میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔

اﷲ وسایا نے پولیس تھانہ کو ٹ رادھا کشن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ گزشتہ رات تین نامعلوم ملزم میر ے گھر میں داخل ہوئے اور میرے باپ کو نیند سے جگا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق وقوع دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔ تاہم تفتیش جاری ہے۔