قصور: مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان فلاح پارٹی امانت علی زیب نے کہا ہے کہ قصور انتظامیہ مخصوص افراد پر مشتمل ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کی ارسر نو تشکیل کرئے ،جید علماء اکرام ومشائخ عظام کیساتھ امن پسند شہریوں کوامن کمیٹی میں شامل کیاجائے ، قصور کو پرامن ضلع بنانے اور رمضان المبارک میں مساجد وشہروں کی فول پروف سکیورٹی دینے پر ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی اور تمام فورسز کاکردار سنہری حروف میں لکھا جائیگا ،مگردوسری جانب محافل نعت سمیت تمام مذہبی پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔
کالعدم تنظیموں سمیت دیگر پابندی لگنے والے علماء اکرام کی فہرست تمام مساجد میں آویزاں کی جائے اور انکی حوصلہ شکنی کیلئے تمام ذرایع استعمال کئے جائیں ، انتظامیہ باقاعدہ ایک نیا سیل بناکر مذہبی پروگرامز کروانے کیلئے مکمل ضابطہ اخلاق جاری کرے ،اور حکومتی پارٹی کی سرپرستی کیساتھ ساتھ انتظامیہ شہر کے امن کیلئے دیگر تمام جماعتوں سے روابط بڑھائے جائیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے PFP کے تحت مفتی فیاض احمدانصاری کی زیرصدارت عالم بینکوئٹ ہال میں مختلف سیاسی ،مذہبی ، سماجی جماعتوں کے علاوہ نعت کونسلوں کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر صدر پی ایف پی پنجاب بدظہور چشتی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں اشرف عاصمی،ڈویثرن ناظم اے ٹی آئی لاہور محمداکرم رضوی سمیت مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی ،پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن ،جماعت اہلسنت پاکستان، جمیعت علماء پاکستان،مصطفائی تحریک ، سنی علما کونسل ،بلھے شاہ نعت کونسل،مجلس وحدت المسلمین ، عالمی تنطیم اہلسنت ، جمعت علماء اسلام( س ) سنی تحریک کے نمائندوں سمیت شہر کی معزز شخصیات بھی موجود تھیں ،مقررین نے کہا کہ حضرت بابا بلھے شاہ نے ہمیشہ امن محبت اور باہمی رواداری کادرس دیا ہے ،اورپاکستان فلاح پارٹی اولیاء اکرام کے فیضان کی امین ہے ،دہشت گردی اور بدامنی نے پاکستان تباہ کردیا ہے رمضان المبارک میں مسلمان اپنی عبادت گاہوں میں نماز آزادی کیساتھ نہیں پڑھ سکتے ، دوسری جانب کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کی جارہی ہیں۔