قصور (بیورو رپورٹ) ڈی سی او قصور عمارہ خان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ‘مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات ‘ڈاکٹرز ‘نرسز اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا ‘ایم ایس کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت ‘ڈی او بلڈنگ کو ہسپتال احاطہ میں زیر تعمیر کام اور لان کو جلد مکمل کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور عمارہ خان نے گزشتہ رات ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی او سی عبدالسلام عارف اور اے سی قصور محمد شاہ رخ نیازی ہمراہ تھے ۔ڈی سی او قصور نے ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈوں کا دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات ‘صفائی ستھرائی ‘ڈاکٹرز ، نرسز اور دیگر سٹاف کی حاضری کو چیک کیا ۔ اس موقع پر ایک ڈاکٹر اور ایک ہیڈ نرس کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کو حکم دیا کہ وہ ہر صورت میں ڈاکٹرز ، نرسز اور دیگر سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں اور بغیر اطلاع چھٹی کرنیوالے ڈاکٹرز اور سٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نیک نیتی کیساتھ اپنا کام خدمت خلق کے جذبے کے تحت سرانجام دیں ۔انہوں نے اس موقع پر ڈی او بلڈنگ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال احاطہ میں تعمیراتی کام اور ہسپتال لان کو جلد از جلد مکمل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Amara Khan-Visit
قصور(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر قصور عمارہ خان کا زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کا دورہ ‘ایل ڈی اے حکام کی طرف سے قصور سپورٹس کمپلیکس کے تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ‘ڈی سی او کا سپورٹس کمپلیکس کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم ۔ تفصیل کے مطابق ڈی سی او قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز کھیم کرن روڈ پر زیر تعمیر قصور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے ٹیپا مظہر حسین خان ‘ڈی او سی عبدالسلام عارف ، اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی ، ڈی او سپورٹس راؤف باجوہ ، ٹی ایم او رائے محمد منشاء ، ایل ڈی اے اور نیسپاک کے کنسلٹنٹ اور انجینئرز بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے نے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ اسٹیڈیم283کنال اور 13مرلے کے وسیع رقبے پر محیط ہے اور اس پر تقریباً464ملین روپے خرچ ہونگے اس وقت تک سپورٹس کمپلیکس کا تقریباً75فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ ، ہاکی اورکبڈی کے گراؤنڈز اور وسیع پارکنگ بنائی جا رہی ہے اس سپورٹس کمپلیکس کو انٹر نیشنل سطح پر تعمیر کرنے کیلئے نیسپاک کے ماہر کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ اس موقع پر ڈی سی او نے متعلقہ انجینئرز اور افسران کو حکم دیا کہ اسٹیڈیم کی تکمیل کیلئے ڈبل لیبر لگا کر دن رات کام کیا جائے اور اسے ہر صورت میں دو ماہ کے اندر مکمل کیا جائے اور اس کی تعمیر میں بہترین میٹریل استعمال کیا جائے ۔انہوں نے باالخصوص پارکنگ ایریا اور نامکمل چاردیواری کو فوری طور پر مکمل کرنے کا حکم دیا ۔ڈی سی او نے ایل ڈی اے حکام کو سپورٹس کمپلیکس کی چاردیواری پر سیکورٹی کے پیش نظر خار دار تار بھی لگانے کا حکم دیا ۔ سپورٹس کمپلیکس کے اردگرد ناجائز تعمیرات کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر قصور کو حکم دیا کہ وہ فوراً ان غیر قانونی تعمیرات کو روکیں اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
Amara Khan
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)حاجی مقصودصابرانصاری وطن واپس پہنچ گئے ،تفصیلات کے مطابق سابق نائب ضلع ناظم قصورحاجی مقصودصابرانصاری عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ،وہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں سعودی عرب عمرہ کیلئے پہنچے تھے اور عیدالفطر بارگاہِ نبوی میں اداکی تھی ، سابق نائب ضلع ناظم قصور قصور شہر کے سدابہار ایم پی اے حاجی غلام صابرانصاری کے لختِ جگر ہیں،شہریوں اور انکے ووٹرز،سپورٹرز ،کے علاوہ حلقہ احباب کی انکے گھر مبارک باد پیش کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قصور(بیورورپورٹ)غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ، شہری خوار ، خواتین کاماتم،حکمرانوں کو بددعائیں ۔ہرگھنٹے بعد بجلی بندہونے لگی کاروباری زندگی تباہ ہوگئی ۔ دیہاتوں میں تو کئی کئی دن بجلی غائب رہتی ہے حکومت لوڈشیڈنگ کوکنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے حکمرانوں کے وعدے وفانہیں ہوسکے عوام غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نکونک ہوچکے ہیں شدید گرمی میں لوگ بیمارہورہے ہیں اورجب بھی محکمہ واپڈاوالوں سے بجلی کے متعلق پوچھتے ہیں تو جواب ملتاہے کہ’’ جیRCCنے بندکروائی ہے پتہ نہیں کب آئے گی‘‘۔اس طرح ہرروزہی RCCکی طرف سے بلانوٹس واطلاع پورے کاپوراگریڈہی بندکردیاجاتاہے مگرحکمرانوں کے کانوں پرجوں تک ہیں رہنگی انجمن کاشتکاراں و دیگر سماجی تنظیموں نے حکومت وقت سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قصور(بیورورپورٹ)426واں سالانہ عرس مبارک پیر طریقت حافظ سعداللہ المعروف حضرت بابا پیر ڈھیے شاہ بمقام عجائب گھر قصور29جولائی بروزجمعتہ المبارک سے شروع ہورہاہے اس کی تین روزہ تقریبات میں غسل مزارمبارک ،محفل نعت ،محفل سماع ہوگی جس میں معروف قوال شرکت کریں گے جبکہ مہمانوں میں پیر سید بھوے شاہ ،حافظ رشید احمد سنی ،بابرعلی حیدر، ذاکرحسین خان ،غلام رسول ،حاجی فیض محمدقادری، حاجی عبدالستار شرکت کریں گے ۔مہمانوں کی دستاربندی بھی کی جائے گی ۔سجادہ نشین آستانہ عالیہ سائیں اللہ داد خاں کے مطابق عرس مبارک کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔جبکہ انجمن پٹھاناں رجسٹرڈ کی جانب سے مزارشریف پرچادرچڑھائی جائے گی۔