قصور (محمد عمران سلفی سے) کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خاں کی کوٹ رادھاکشن میں کھلی کچہری، واپڈا کے خلاف آور بلنگ کی 79 درخواستیں، 53 سائلین کے بل فوری درست کرنے اور 26 سائیلین کی شکایات کا ازالہ 15 روز میں کرنے کا حکم، واپڈا کے خلاف آور بلنگ کی شکایات کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب سلمان فاروقی کے حکم پر عوامی شکایات کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے پروجیکٹ کے تحت کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خاںنے کوٹ رادھاکشن میں واپڈا کے خلاف دی گئی آور بلنگ و دیگر شکایات کی79درخواستوں کی سماعت کی،، 53سائلین کے بل فوری درست کرنے اور26سائیلین کی شکایات کا ازالہ15روز میں کرنے کے احکامات جاری کئے، انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب سلمان فاروقی کے احکامات کی روشنی میں وفاقی اداروں کے خلاف عوامی شکایات کا ازالہ ان کی دہلیز پر کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، اس کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، تاکہ واپڈا کے خلاف آور بلنگ کی شکایات کا سلسلہ جاری ہے، عوام اپنی شکایات مختلف تحصیلوں میں آنے والے وفاقی محتسب کے نمائندوں ، ڈاک یا ای میل کے ذریعہ بھیج سکتے ہیں جن کی سنوائی کیلئے انہیں فون پر مطلع کر دیا جائے گا اور ان کی دہلیز پر اس کا ازالہ کیا جائے گا، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قصور (محمد عمران سلفی سے)قصورایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج رائے محمدنواز مارتھ نے مقدمہ قتل کافیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمدشاہدکوسزائے موت ایک لاکھ جرمانے عدم ادائیگی چھ ماہ کاحکم کیا۔کونسل مدعی محمدافضل خاںایڈووکیٹ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بنایاکہ ملزم محمدشاہدنے تھانہ منڈی عثمانوالہ کی حدودمیں لین دین کے تنازعہ پرمورخہ15-04-2013کوشکیلہ بی بی کوگلہ دباکرموت کے گھاٹ اتاردیا۔جس پرعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمدشاہدکوجرم ثابت ہونے پرسزائے موت اورایک لاکھ جرمانے عدم ادائیگی چھ ماہ کاحکم کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قصور (بیورورپورٹ)بھائی پھیروو گردونواح بچوں کے اغواء کی افواہوں سے اہل علاقہ شدید خوف زادہ،بچوں کو سکولوں ،مدرسوں ،پارکوں ،اور کھیلوں سے روک دیاگیا، تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو و گردونواح میں بچوں کے اغواء کی افواہوں نے جہاں پر اہل علاقہ میں شدید خوف ہراس پھیلارکھا ہے وہیں پر والدین نے بھی اپنے بچوں کو سکول ،مدرسوں اور کھیلوں سے روک دیا ہے اس سلسلہ میں شہریوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کے آئے روز بچوں کے اغواء کی افواہوں کی وجہ سے ہمیں شدید پریشانی ہوتی ہے اس لیے ہم نے اپنے بچوں کو گھر سے باہر جانے پر سخت پابندی لگاتے ہوئے گھروں میں قید کررکھا ہے کیونکہ ہم لوگ جب کام کاج کے لیے گھر سے جاتے ہیں تو ہمیں اپنے بچوں کی فکر لگی رہتی ہے جبکہ پہلے ہم بازار سے سودا سلف لینے کے لیے ا پنے بچوں کو بھیج دیا کرتے تھے مگر اب ہماری عورتیں سودا سلف لینے کے لیے بازاوں میں جاتی ہیں آخر میں شہریوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے وہ کہ جلد سے جلد بچوں کے اغواء کا روں کو پکڑکر پھانسی پر لٹکائے اور اغواء کی جھوٹی خبریں پھیلانے والے عناصر کا بھی قلع قمع کرے تاکہ لوگوں کااعتماد بحال ہوسکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے)ای ڈی او ہیلتھ قصور کی ملی بھگت سے بھائی پھیرومیں عطائیوں کی بھر مار، نام نہاد عطائی ڈاکٹر شہریوں میں موت بانٹنے لگے،ای ڈی او ہیلتھ و ڈرگ انسپکٹر تجوریاں بھرنے میں مصروف،محکمہ صحت کے بڑے کارروائی کرنے کی بجائے خاموش؟ شہری حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ای ڈی او ہیلتھ قصور کی ملی بھگت سے بھائی پھیروو گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں نے جہاں پر جگہ جگہ پنجے گاڑھ رکھے ہیں وہیں پر ڈرگ انسپکٹر نے بھی میڈیکل سٹوروں کو کھلی ڈھیل دے رکھی ہے بتایا جاتا ہے کہ بھائی پھیرو و اس کے ملحقہ علاقوں میں عطائی ڈاکٹر اس طرح پھیلے ہوئے ہیں جیسے طاعون کی بیماری ہو جبکہ یہ عطائی چند ماہ کسی ڈاکٹر کے پاس پریکٹس کرکے اپنا خود کا کلینک کھول لیتے ہیں او ر پھر اپنی مشہوری کے لیے بڑے بڑے جعلی ڈگریوں کے بورڈ لگا کر سادہ لوح لوگوں میں موت باٹنے لگتے ہیں اور بدقسمتی سے اگر کوئی مریض پھوڑے پھنسی والا آ جائے تو یہ عطائی کسی ماہر سرجن کی طرح آپریشن کرکے پھوڑے پھنسی والے مریض کو کینسر کا مریض بنا دیتے ہیں جبکہ دوسری جانب ڈرگ انسپکٹر کی آشیر باد سے چلنے والے میڈیکل سٹور مالکان بھی خوب ترقی کی راہ پر گامزن ہیں جو لوگوں میں سرعام نشیلی ادوایات فروخت کرکے کالے دھن سے جہاں پر اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں وہیں پر ڈرگ انسپکٹر کے بھی وارے نیارے ہوچکے ہیںہمارے نمائندے کی سروے رپورٹ کے مطابق علاقہ بھر میں طاعون کی بیماری کی طرح پھیلے ہوئے عطائی ڈاکٹر اور نشیلی ادوایات کا مکروہ دھندا کرنے والوں کی جہاں پر چاندی ہوچکی ہے وہیں پرای ڈی او ہیلتھ اور ڈرگ انسپکٹربھی خوب عیش کررہے ہیںآخر میں شہریوں نے محکمہ صحت کے کرتا دھرتائوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں اور ای ڈی او ہیلتھ و ڈرگ انسپکٹر کیخلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ)بھائی پھیرو کو پیرس کی طرح بنانے کے دعوے کرنے والے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کے آبائی شہر کی اندرونی و بیرونی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،سڑکیں ٹوٹنے کی وجہ سے حادثات میں کئی جانیں ضائع ،شہریوں کا سڑکیں بنانے کا شوق رکھنے والے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لیتے ہوے ذمہ دران کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق ۔ بھائی پھیروکو پیرس کی طرح بنانے والے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کے آبائی شہربھائی پھیروسے گزرنے والا ملتان روڈ ، سرائے مغل روڈ اورہیڈ بلوکی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے گزرنے والوں کو جہاں پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے وہیں پر آ ئے روز نہ صرف گاڑیاں تباہ ہورہی ہیں بلکہ بیشمار قیمتی جانیں بھی ضائع ہورہی ہیںاس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ سڑکیں اور پُل بنانے کا شوق رکھنے والے وزیر اعلیٰ صاحب ضلع لاہور سے بھی باہر نکل کر دیکھیں اور اک نظر ضلع قصور کے شہر بھائی پھیرو کی طرف بھی کریں جہاں کے سپیکر پنجاب اسمبلی ہیں اور اُن کے شہر کا کیا حال ہے ۔