قصور: نواحی گائوں روشن بھیلا یونین کونسل کے چیئرمین حاجی موسی کے چچا زاد بھائیوں نے حافظ قرآن امام مسجد کی جعلسازی سے کڑوروں روپے کی اراضی ہتھیالی تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گائوں روشن بھیلا یونین کونسل کے چیئرمین حاجی موسی کے کزنوں شوکت علی اور غلام مصطفی وغیرہ نے مقامی امام مسجد قاری محمد یوسف کو نشہ آور اشیاء کھلا کر پٹواری الطاف اور ثاقب تحصیلدار اقبال خان سے مل کر کڑوروں روپے مالیت کی اراضی ہتھیا لی۔
جبکہ نشے کی حالت میں مجھ سے کاغذات پر بیانات بھی لے لئے امام مسجد محمد قاری یوسف نے وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ نوسربازوں سے زمین کا قبضہ واپس لیکر جعلی کاغذات کو خارج کیا جائے اور اچھے انصاف فراہم کیا جائے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کیے جائیں۔