قصور (بیورورپورٹ) “لبیک یارسول اللہ کانفرنس “میں ہزاروں عاشقانِ مصطفی ﷺ کی شرکت، فضائیں یارسول اللہ اور سیدی مرشدی یابنی یابنی ﷺ کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھیں ،عام انتخابات میں مذہبی پلیٹ فارم سے حصہ لونگا ،اب پاکستان لوٹنے والے نہیں وطن عزیز بنانے والے عام انتخابات میں اسمبلیوں میں جائیں گے، سابق نائب ضلع ناظم حاجی مقصود صابر انصاری کی لاہور مینار پاکستان روانگی سے قبل صحافیوں کو بریفنگ ،تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان میں ہونیوالی تاریخ ساز “لبیک یارسول اللہ کانفرنس “میں شرکت کیلئے قصور ، پتوکی ،چونیاں، مصطفی آباد، راجہ جنگ، کنگن پور ، الہ آباد ،کوٹرادھاکشن ، گنڈاسنگھ سمیت دیگر جگہوں سے ہزاروں عاشقانِ مصطفی قافلوں کی صورت میں نعرے لگاتے ہوئے روانہ ہوئے ،جماعت اہلسنت ، پاکستان فلاح پارٹی ، انجمن طلباء اسلام ، اراکین لبیک یارسول اللہ ،بزم حق فرید ، فدایان ختم نبوت ،سمیت دیگر جماعتوں اور شہریوں نے فضائیں یارسول اللہ اور سیدی مرشدی یابنی یابنی ﷺ کے فلگ شگاف نعروں سے مہکا دیں ،قصورکے سدا بہارسابقMPA حاجی غلام صابرانصاری کے لخت جگر سابق نائب ضلع ناظم حاجی مقصودصابرانصاری نے بتایا کہ عام انتخابات میں بطور ایم این اے مذہبی پلیٹ فارم سے حصہ لونگا ،اب ملک لوٹنے والے نہیں وطن عزیز بنانے والے عام انتخابات میں اسمبلیوں میں جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
DCO Kasur Amara Khan
قصور(بیورورپورٹ)حکومت نے صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں ‘ضلع اور تحصیل کی سطح پر ہیلتھ کونسلز کے قیام سے عوام کو نہ صرف صحت کی بہترین سہولیات فراہم ہونگی بلکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کارکردگی میں بہتری آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری ‘یعقوب ندیم سیٹھی ‘ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مسعود طارق ‘ڈی او سی عبدالسلام عارف ‘ڈی ایم او سید محمد رضا ‘ڈی او ایچ ڈاکٹر محمد ناصر اسلام خان ‘ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر مبشر لطیف ‘ٹی ایم او رائے محمد منشاء اور دیگر محکمہ ہیلتھ کے افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی سی او عمارہ خان نے بتایا کہ حکومت نے عام آدمی کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک خطیر رقم مختص کی ہے جس پر عملدرآمد کروانے کیلئے حکومت نے ضلع اور تحصیل کی سطح پر ہیلتھ کونسلز قائم کی ہیں جس میں سرکاری افسران کیساتھ ساتھ عوامی نمائندوں اور سماجی کارکنوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تا کہ ہسپتالوں کے مسائل کا فوری حل کیا جا سکے ۔ اسی طرح حکومت نے ایک خطیر رقم ان کونسلز کی صوابدید پر رکھی ہے جس سے وہ ہسپتالوں میں دی جانیوالی ادویات اور میڈیکل آلات کی کمی کو پورا کرنے کیساتھ ساتھ صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کے کام بھی کروا سکتی ہیں ۔ اس موقع پر ایم ایس نے ہسپتال میں بنیادی میڈیکل آلات کی کمی کی نشاندہی کی جس پر کمیٹی نے انہیں ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر یہ میڈیکل آلات جن میں گلوکو میٹر ‘بی پی آپریٹر ‘تھراما میٹر ‘سی ٹی جی مشینز ‘انفراریڈ تھرامامیٹر ‘ٹارچ ‘ویل چیئر ز ‘سٹریچر ز وغیرہ شامل ہیں کی فوری خریداری کیلئے اقدامات کریں مگر اس عمل میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام قانونی تقاضے پورے کر کے سامان کی خریداری کی جائے ۔ ایم ایس نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ ڈی سی او کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم رہائشی کالونی کے رہائشیوں سے بجلی کے بلز باقاعدگی سے وصول کئے جا رہے ہیں اور گزشتہ ماہ کے دوران اب تک تقریباً3لاکھ روپے اس مد میں جمع کئے جا چکے ہیں ۔ ڈی سی او نے حکم دیا کہ بجلی کا بل ادا نہ کرنے والے اور کنڈی لگا کر بجلی چوری کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ اسی طرح رہائشی کالونی میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر افراد کی نشاندہی بھی کی جائے ۔ڈی سی او نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں قائم ڈاکٹرز ہاسٹل کو بھی جلد فعال کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں جو فنڈز درکار ہیں آئندہ اجلاس میں اس بارے آگاہ کریں ۔ بعدازاں ہیلتھ کونسل ممبران نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ بھی کیا اور وہاں صفائی ستھرائی اور عوام الناس کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْقصور(بیورورپورٹ)صحافی محمداختر سندھی پرجھوٹامقدمہ خارج،مخالفین کی جان سے مار دینے کی دھمکیاں ،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ،ظلم وستم کا شکار صحافی کی افسران بالا سے اپیل ،تفصیلات کے مطابق پریس کلب نور پور (کھڈیاں )کے صدر صحافی محمداختر سندھی پر تھانہ کاہنہ لاہور میں خاتون کو اغواء کرنیکا جھوٹا مقدمہ پولیس نے خارج کردیا ہے اور مکمل تفتیش کے بعد جعلی مقدمہ بنانے والے شخص خالدولداکبر کی سخت سرزنش بھی کی ہے ،صحافی محمداختر سندھی نے میڈیا کو بتایا کہ مخالفین سے میں نے پیسے لینا ہیں جن کو ہڑپ کرنے کیلئے مجھ پر ناجائز اورجھوٹے وقعات کے تحت مقدمات بنانے اور مجھے قتل کرنیکی دھمکیاں دینے کاسلسلہ جاری ہے ،خاتون طاہرہ پروین کی اس کے خاوند خالد سے نہیں بنتی تھی اس وجہ سے وہ عورت گھر سے بھاگ گئی اور طلاق کیلئے دعوی مقامی عدالت میں دائر کردیا جس پر اسکے خاوند خالد نے مجھ پر تھانہ کاہنہ میں بے بنیاد اور من گھڑت کہانی بناکر جھوٹا مقدمہ درج کروایا جس کو پولیس نے تفتیش مکمل کرکے مجھے بے گناہ کردیا ہے ، صحافی محمداختر سندھی نے وزیراعلی پنجاب ، محتسب پنجاب، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور، آئی جی پنجاب ،آر پی او شیخوپورہ رینج ، ڈی پی او قصور ، ڈی سی او قصور تمام معاملات پرسخت ایکشن لیں اور مجھے انصاف وتحفظ فراہم کریں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)تاریخ ساز “امن کنونشن ” 3اکتوبر 2016بروز پیر کو ہوگا ، تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب ڈاکٹر سلیم الرحمن کی زیرصدارت تاریخ ساز “امن کنونشن ” 3اکتوبر 2016بروز پیرکو دن 10بجے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ہال میں منعقد ہوگا ، جس میں ضلع بھر سے نمائندہ شخصیات ،امن کمیٹی کے اراکین، میڈیا پرسن ، سول سوسائٹی اور مختلف جماعتوں کے اراکین شریک ہوں گے ،جبکہ ڈی سی او عمارہ خان ،ڈی پی او سیدعلی ناصررضوی ، ایڈیشنل ڈٖسٹرکٹ کلکٹرمحمدشاہدخطاب کریں گے اور محرم الحرام کے حوالہ سے انتظامیہ کی جانب سے اٹھا ئے جانیوالے اقدامات سے آگا ہ کریں گے ،صدر یونین آف جرنلسٹس عطاء محمدقصوری ، صدر الیکٹرونک میڈیا (ایمرا) محمداجمل شادمہمان خصوصی ہوں گے جبکہ جنرل سیکرٹری پریس کلب تکریم علی، جنرل سیکرٹری( ایمرا) طارق محمودجٹ کے مطابق پروگرام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْقصور(بیورورپورٹ) عظیم پورہ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔بنیامین نامی شخص اپنے رشتہ داروں کو ملنے الہ آباد کے علاقہ عظیم پورہ آیا ہوا تھا کہ اچانک اسکا ہاتھ بجلی کی ننگی تاروں کو چھو گیا جس سے وہ بجلی کے ساتھ چمٹ کر ہلاک ہو گیا۔