قصور کی خبریں 7/11/2016

Naeem alias Naeemi Gang PS Khudian

Naeem alias Naeemi Gang PS Khudian

قصور (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹر بائیومیٹرک مشینوں پر حاضری لگا کر اپنے کلینک چلانے لگے، ہسپتال میں مریض ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خوار جبکہ وارڈوں میں داخل مریض بھی ڈاکٹروں کی بے حسی پر پرشان۔ شہریوں کی بڑی تعداد اور مریضوں کے مطابق ڈاکٹروں اور کی بڑی تعدادصبح دفتری اوقات میں آتی ہے اور حاضری لگا کر ہسپتال سے نکل کر ہسپتال احاطہ میں اپنی رہائش گاہوں میں قائم پرائیویٹ کلینکوں پر جا کر بھاری فیس وصول کر کے مریض دیکھنا شرور کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے مریض ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ذلیل خوار ہوتے ہیں ،مریضوں کے مطابق ڈاکٹروں ایک تو لیٹ آتے ہیں دوسرا ڈکاٹروں کے کمروں میں بیٹھ کر میڈیکل ریپ کرسیوں اور مریضوں کے بینچوں پر بیٹھ کر گپوں میں مصروف ہوتے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو بیٹھنے کے لئے کوئی گنجائش نہیں بچتی ، شہر کی تاجر ، سماجی وفلاحی تنظیموں نے عوام کے پیسے سے تنخواہیں وصول کر کے پیشہ وارانہ بد دیانتی کرنے والے ڈاکٹروں کے اس غیر ذمہ دارانہ رویہسخت مذمت کی ہے اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)تھانہ کھڈیاں پولیس کی ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر کاراوئی ، نقب زنی اور اسلحہ ناجائز کی 11سے زائد وارداتوں میں ملوث نعیم عرف نعیمی نقب زن گینگ کے تین ارکان سرغنہ نعیم عرف نعیمی ،فاروق عر ف فاروقی اور فہیم کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان کے قبضہ سے 3.5ملین (35لاکھ)روپے مالیت کا مال مسروقہ(نقدی وطلائی زیورات) برآمد کر کے اصل مالکان میں تقسیم کردیا ہے ،سماجی حلقوں کاپولیس کو خراج تحسین۔ڈی ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم نعیم عرف نعیمی نے اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل ایک نقب زن گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو رات کے وقت گھروں کی چھتوں اور دیواروں کو نقب لگا کر نقدی ، طلائی زیورات ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے کی وارداتیں کرتے تھے اور کبھی کبھار بسواری موٹرسائیکل پرراہزنی کی بھی وارداتیں کرتے تھے ملزمان نے کھڈیاں اور اس کے گردونواح میں ایسی وارداتوں کا بازار گرم کر رکھا تھا ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او کھڈیاں انسپکٹر راشد امین بٹ ، سب انسپکٹررشید شہزاداور دیگر ملازمین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نعیم عرف نعیمی گینگ کوگرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے نقدی32لاکھ روپے ،5تولہ طلائی زیورات کل 3.5ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ تین پسٹل ،ایک ریوالور برآمد کیا ۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے نقب زنی اور اسلحہ ناجائز کی 11سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ دریں اثنا ء ڈی ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل نے ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونے والا 3.5ملین کامال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا قصور کے سماجی حلقوں نے مال مسروقہ کو اصل مالکان کے حوالے کرنے پر پولیس کی کا رکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔ڈی پی او قصور سید علی ناصررضوی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسر و ملازمین کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدی انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

قصور ( بیورورپورٹ) سٹریٹ لائٹس بند، شہر اندھیرے میں ڈوب گیا متعلقہ حکام ڈیوٹی سے فارغ ،مفت تنخواہیں وصولنے لگے، شہریوں نے ڈی سی او قصور سے شہر کو روشن کرنے کا فوری مطالبہ کر دیا ۔ شہریوں محمد عمران ، بشیر رحمانی ،شکیل احمد ، چوہدری محمد علی،ماسٹر اسحاق نے بتایا کہ سٹریٹ لائٹس جو چند دن کے بعد خراب ہو جاتی ہیں جس کو ٹھیک کرنے میں پھر دو سے تین ماہ لگ جاتے ہیں شہر میں اکثر جگہوں پر لائٹس بند پڑی ہیں جو اس کے متعلقہ ملازمین ہیں جس کو صرف تنخواہیں سٹریٹ لائٹس روشن کرنے کی ملتی ہیں مگر یہ لوگ ویلے رہنے پر خوش ہوتے ہیں جبکہ دوسری طرف میں فیروز پور روڈ اور بائی پاس پر بھی لائٹس بند پری ہیں شدید سردی کے باعث اکثر حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں موڑکمال چشتی سے ٹریٹمنٹ پلانٹ تک تمام لائٹس بند پڑی ہیں شہریوں نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیاجب ٹی ایم اے کے ترجمان سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا تو اس نے کہا دھند کی وجہ سے خراب ہو ئی تھی سامان نہیں ہے جب آئے گا ٹھیک کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورو رپورٹ) نو احی قصبہ تلونڈی میں یو ٹیلٹی سٹور انچارج جاوید نے چینی کے سالم بیگ کریانہ مرچنٹ مالکان سے ساز باز ہو کر اپنا کمیشن بنانے کی خاطر فروخت کرنا شروع کر دئیے غریب غرباء کے لئے سٹور پر چینی نایاب ضلعی انتظا میہ سے نوٹس کی اپیل واضح رہے کہ یہ کمیشن مافیا سٹور انچارج جاوید عرصہ دراز سے یو ٹیلٹی سٹور پر آنے والی چینی دائیں بائیں دوکانداروں کو فروخت کر رہا ہے غریب غرباء محنت مزدوری کرنے والے تلونڈی کے لوگ تما م تر اشیائے خوردونوش سے محروم شہری محمد عثمان ،محمد عمر ،جاوید ، جبرو ، اخلاق و دیگر نے اس سٹور انچارج کے خلاف DCOقصور سے کاروائی کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورو رپورٹ) پو لیس چو کی تلونڈی ان ایکشن ، جوارئیے گرفتار،پیسوں کی چمک سے آزاد ، شہری سراپا احتجاج بن گئے ، کاروائی کی جائے ،ڈی پی او ملازمین کیخلاف ایشن لیں، تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن الہ آباد ٹھینگ موڑ کی پو لیس چو کی تلونڈی کے انچارج ذولفقار بھٹی نے DPOقصور کی ہدائیت پر تلونڈی میں لگائے گے جوے کے اڈوں پر گذشتہ رات چھاپے مار کر 25سے زائد جواریوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیادوسری طرف ہمارے ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا کہ چو کی انچارج ذوالفقار بھٹی نے حراست میں لئے گے متعدد جو اریوں سے لے دے کر چھوڑ بھی دیا ہے۔