لاہور (جیوڈیسک) پاکستان رینجرز نے قصور بارڈر کے نزدیک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین سمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 16 کلو ہیروئن برآمد کر لی اور 230 بوتل شراب اور دیگر منشیات کو بھی قبضے میں لے لیا۔
اس بارے رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ اسمگلروں کے گروپ کو پکڑنے اور سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مزید کارروائیاں کی جاری ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی نے ان جوانوں کی فرض شناسی کو سراہا جو بارڈر پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔