قصور (جیوڈیسک) قصور کی مقامی عدالت نے بچوں سے زیادتی اسکینڈل میں سات ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
قصور کے نواحی گاؤں حسین خاں والا میں بچوں سے زیادتی اسکینڈل میں پولیس نے سات افراد کو گرفتار کیا تھا۔
ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا، جرائم پیشہ گروہ کی 280 بچوں سے مبینہ زیادتی اور 60 سے 70 ویڈیو کلپس بنانے کے شرمناک اسکینڈل کے منظرعام پر آنے اور اہل علاقہ کے شدید احتجاج کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔