قصور (عامر سرویا) سینٹر فار لیگل ایڈ اسسٹنس اینڈ سیٹلمنٹ (کلاس) کے زیر اہتمام ایک روزہ کمیونٹی آگاہی سیشن کا انعقاد19 اپریل2016 کو کمیونٹی چرچ، رائو خان والا، قصور میں ہوا، اس وقت کلاس عورت فائونڈیشن کے صنفی مساوات پروگرام کے تحت امریکی عوام اور ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تعاون سے ضلع لاہور میں صنفی بنیاد پر تشدد سے متا ثرہ خواتین کو مفت قانونی مدد اور اقلیتی خواتین / بچوں کے لئے پناہ گاہ اور آزادانہ مرضی سے شادی کرنے والے جوڑوں کو سہارا دینے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔
اس وقت کمیونٹی آگاہی سیشن میں 100 سے زائدمرد اور خواتین نے شرکت کی۔ پروجیکٹ کوارڈینیٹر نورین اختر(CLAAS) نے عورتوں کی زندگی،صحت،تعلیم اور خودمختاری کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین کے بارے میں بات چیت کی۔اُنہوں نے واضح کیا کہ معاشرے میں صنفی نا برابری کی وجہ سے ہی عورتوں کے انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔ اِس ناروا سلوک اور تشدد کی وجہ سے معاشرے میں عورتوں کی خود مختاری ایک سوالیہ نشان ہے۔
مزید برآں اُنہوں نے عورتوںکے حقوق و تخفظ کے لئے بنائے گئے قوانین کی حوصلہ افزائی کی اورکہا کہ حکومت کو ناانصافی کی شکار خواتین کے لیے انصاف کی فراہمی کو بھی یقینی بنانا ہو گاتا کہ صنفی مساوات پر مبنی ایک صحت مندمعاشرہ قائم ہو سکے۔ چرچ انچارج آصف رضا نے کلاس ادارہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموں کے انقعاد سے ہی صنفی مساوات پر مبنی خوشحال معاشرہ قائم ہو سکتا ہے۔
تقریب کے اختتام پرادارہ کلاس کے نیشنل ڈائریکٹر جناب جوزف فرانسس نے کہاکہ عورتوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لیے سماجی اور ذہنی رویوں میں فوری تبدیلی کی اَشد ضرورت ہے تاکہ صنفی برابری پر مشتمل ایک روشن خیال معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے انہوں نے تمام شرکأ،انتظامیہ چرچ انچارج کا شکریہ ادا کیا۔