قصور: بدچلنی کا شبہ، بھانجے نے ممانی کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) بروقت کارروائی کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم اصغر علی کو شک تھا کہ اس کی ممانی رانی بی بی زوجہ محمد صدیق نے گاؤں ہی کے ایک شخص سے ناجائز تعلقات استوار کر رکھے ہیں اور اس ضمن میں اصغر نے ممانی کو منع کر رکھا تھا کہ وہ آئندہ گھر سے نہ نکلے۔

وقوع کے روز وہ مبینہ طور پر اپنے آشنا سے ملکر گھر پہنچی ہی تھی کہ اصغر نے اسے چھری کے پے در پے وار کرکے موقع پر ہی ڈھیر کر دیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔