قصور :کچہری کے باہر مخالفین کی فائرنگ، ایک شخص قتل

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) قصور کی تحصیل پتوکی میں کچہری کے باہر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق پتوکی میں عمران عرف عمرانی نامی شخص مقدمہ میں پیشی کیلئے عدالت جا رہا تھا

گھات لگائے مخالفین نے کچہری کے باہر ہی عمران پر فائرنگ کردی،جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے بجھوا کر تفتیش شروع کردی ہے۔