قصور: وارداتوں میں شہری لٹ گئے

Robbers

Robbers

قصور (جیوڈیسک) منڈی عثمان والا کے رہائشی محمد کے گھر گھسنے والے ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 16 تولے زیورات، 150000 روپے اور دوسرا سامان لوٹ لیا۔

تھانہ صدر پتو کی کے نواحی گاؤں گگا چک 29 کے قریب ناکہ زن ملزموں نے محمد عالم اور اسکی فیملی سے 10 تولے سونا، 75 ہزار روپے وغیرہ چھین لئے، کوٹ عبدالقادر میں ندیم احمد ایڈووکیٹ کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔