قصور (جیوڈیسک) نواحی گائوں اوڑارہ میں رسم حنا کے موقع پر ڈیک چلانے سے منع کرنے پر مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلزار عرف پپو کی رسم حنا کے موقع پر ڈھول پر رقص کیا جا رہا تھا۔
اونچی آواز میں ڈیک چل رہا تھا اس دوران محمد شریف کے بھائی محمد صدیق نے گلزار وغیرہ کو اونچی آواز میں ڈیک چلانے سے منع کیا تو ملزمان نے فائرنگ کرکے صدیق کوموت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔