قصور (بیورورپورٹ) ڈائریکٹر انٹی کرپشن لاہور ڈویثرن عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ قراردادِ پاکستان اقوام عالم کیلئے مشعل راہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسل کو پاکستان کے حصول کا مقصد سمجھایا جائے، آج سے 77سال قبل مسلمانانِ برصغیر کے ایک جم غفیر نے منٹو پارک میں آزاد خود مختار ریاست کیلئے جو قرارداد منظور کی تھی اس کا تقاضا ہے کہ ہم آپس میں متحد ہو کر بیرونی طاقتوں کی غلامی سے اپنے آپ کو آزاد کرائیں، وہ پریس کلب میں یوم پاکستان کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں بطور مہمان خصوصی کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے جس میں ہم سب کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کیلئے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق بھرپور محنت کرنا ہو گی،پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات و تعمیرات پنجاب حاجی محمدنعیم صفدر انصاری نے کہا کہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ ہم نئی نسل کو پاکستان کے حصول کا مقصد سمجھائیں تاکہ ہماری نئی نصل دو قومی نظریہ کو جان سکے،چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی ایاز احمدخان نے کہا کہ یہ بات ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے کہ صحافی بھائیوںنے آج کی یہ تقریب ”پریس کلب” کے احاطے میں منعقد کی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے تحت ہم ہمہ وقت کوششیں کررہے ہیں کہ پاکستان کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے،صدر پریس کلب حاجی محمدشریف نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ پاکستان کی ترویج کیلئے ایسی تقریبات منانا ہمارے لئے فخر سے کم نہیں ہے ۔اس موقع پر تقریب میںسپریڈینٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور فاروق لودھی،سابق بار صدر چوہدری منیر احمد ، جنرل سیکرٹری بار میاں منور حیات،صدر الیکٹرونکس میڈیا محمد اسلم خاں مئیو ، صدر یونین آف جرنلسٹ عطا محمد قصوری،سیکرٹری جنرل پریس کلب طارق محمود جٹ ، جنرل سیکرٹری یونین آف جنرانلسٹس چوہدری عمران زیب، چیئرمین الیکٹرونک میڈیامہر عبدالرحمن، سینئر نائب صدر الیکٹرونکس میڈیاعمران احمد فیضی،سینئر نائب صدر یونین محمد اشفاق مہر ، حافظ عبدالوارث،مہر محمد اشرف،عمران شہزاد انصاری ، محمد نواز کریمی ،ذوالفقار واہلہ، توصف شاد، شہروز ، ذیشان اشرف،ملک افتخار احمد ، مہر شان الہی، عمیر انصاری ،سردارفاخر علی کے علاوہ چیئرمین مہر محمد لطیف ، سردار محمد سرور ڈوگر ، حاجی عبدالستار ، سردار لیاقت ، مبین غزنوی نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)نائب تحصیلدارپرتشدد،پٹواریوں ،قانونگویاںسمیت ریونیو عملہ کی ہڑتال تیسرے روز میںداخل ،تھانہ کھڈیاں میں ملزمان کیخلاف مقدمہ کے اندراج وگرفتاری تک ہڑتال کی جائیگی ،انجمن پٹواریاں کااعلان ،تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدارکھڈیاںامجد علی پرسرکاری واجبات کی وصولی کیلئے فیلڈ میں جانے پر 33لاکھ کے نادہندہ جمیل نمبرداراوراسکے ساتھیوںکی جانب سے بدترین تشددکانشانہ بنانے اور حبس بے جا ء میں رکھنے پرتحصیل قصورکے پٹواری اور کلرکس ایسوسی ایشن سراپا احتجاج بن گئے اور اپنے مطالبات کے حصول کیلئے ہڑتال کردی ،واقع کے بعدانجمن پٹواریاںکے چیئرمین چوہدری عبدالغفورقیصر،ضلعی مرزازاہدبیگ پٹواری،نورمحمدخان صدرتحصیل قصورنے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنرقصور سے ملاقات کی اور انہیں تمام صورت حال سے آگا ہ کیا جنہوں نے مقدمہ کی یقین دھانی کروائی مگر تاحال 3دن گزرگئے مگرمقدمہ درج نہیں ہوسکا ،انجمن پٹواریاںو کلرکس ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہاکہ غنڈہ گرد عناصر کو سرکاری کام میں مداخلت نہیں کرنے دی جائیگی ،نائب تحصیلدار کھڈیاں سرکل پرتشددکے ملزمان کوگرفتار کیاجائے ورنہ کام چھوڑ ہڑتال کرکے ڈپٹی کمشنروماتحت دفاترکو تالے لگادیں گے ۔اس موقع پرسخت نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ دوسری جانب رجسٹریاں کروانے کیلئے آنیوالے شہریوں شدید پریشان رہے اورافسران کے سیٹوں پرنہ ملنے کے سبب خوار ہوتے رہے ،آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)معراجدین پہلوان کی اہلیہ انتقال کرگئیں، نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک ، تفصیلات کے مطابق ہاکرزایسوسی ایشن کے صدر معراجدین پہلوان کی اہلیہ اور رفیق پہلوان،محمدحفیظ،سعیدپہلوان برادران کی والدہ انتقال کرگئیں ،مرحومہ کی نمازجنازہ بلدیہ چوک میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی ،مرحومہ کوانکے آبائی قبرستان خواجہ دائم الحضوری قصوری میں سپردخاک کردیا گیا ،مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی کی تقریب آج ہوگی، پریس کلب قصور کے گروپ لیڈر مہرمحمدجاوید، صدر حاجی محمدشریف ، صدریونین آف جرنلسٹ عطاء محمدقصوری،جنرل سیکرٹری عمران زیب کمبوہ سمیت دیگر احباب نے ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے بلنددرجات کیلئے دعاء مغفرت کی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امانت علی زیب ، ٹریڈونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمودالہی چشتی،صدر یونین آف جرنلسٹ عطاء محمدقصوری نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ صاحبزداہ حامدسعیدکاظمی کی باعزت رہائی حق کی فتح ہے،سابق وفاقی وزیر پرجھوٹے الزامات لگانے والوں کیخلاف قانو ن کے مطابق کارروائی کی جائے۔ حامد سعید کاظمی کی کردار کشی مہم چلانے والوں کوقانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے،زہدوتقویٰ اورصداقت ،شرافت کے پیکر صاحبزداہ حامد سعید کاظمی نے4سال تک قید و بند کی صوبتیں برداشت کیںلیکن پھر بھی صبر کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا،حامد سعید کاظمی کا باعزت بری ہونا حق اور سچائی کی فتح ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کلب قصور میں صحافیوںکے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ علماء اہل سنت نے ہمیشہ معاشرے کی اصلاح اوروطن کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پرامن پاکستان کے قیام کیلئے مدارس اہل سنت اپنا قومی فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔