قصور (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈ ی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ضلعی افسران ، انجمن تاجران کے عہدیداران اور صارفین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جن اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مقرر کی گئیں ان میں آٹا تھیلہ 20کلو اوپن مارکیٹ ، بناسپتی گھی (پیکٹ /کھلا)فی کلو گرام بمطابق نرخ نامہ گورنمنٹ ، چاول سپر باسمتی نئے 76روپے فی کلو گرام ، چاول سپر باسمتی پرانے 80روپے فی کلو گرام، چاول اری 30روپے فی کلوگرام ، دال چنا باریک 138روپے فی کلو گرام ، دال چنا موٹی 145روپے فی کلو گرام ، دال مسور موٹی امپورٹڈ120روپے فی کلو گرام ، دال مسور باریک لوکل 133روپے فی کلو گرام، دال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ235روپے فی کلو گرام ، دال ماش چھڑی ہوئی امپورٹڈ205روپے فی کلو گرام ، دال مونگ دھلی ہوئی 120روپے فی کلو گرام ، دال مونگ چھڑی ہوئی 120روپے فی کلو گرام ، کالے چنے موٹے 144روپے فی کلو گرام ،کالے چنے باریک 134روپے فی کلو ، سفید چنے موٹے 185روپے فی کلو ، سفید چنے باریک 165روپے فی کلو ، سرخ مرچ کندری اول 230روپے فی کلو ، بیسن 145روپے فی کلو ، چینی 68روپے فی کلو ، دودھ کھلا فی لیٹر 65روپے ، دہی 70روپے فی کلو ، گوشت چھوٹا 600روپے فی کلو ، گوشت بڑا 300روپے فی کلو ، روٹی تندوری 100گرام 6روپے ، نان 100گرام 8روپے ، نمک 10روپے فی کلو ، کوئلہ 40روپے فی کلو ، اینٹ درجہ اول فی ہزار 6000روپے ، اینٹ درجہ دوئم فی ہزار 4000روپے جبکہ برائلر گوشت ، سبزی و فروٹ اور انڈے فی درجن بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے ۔اس موقع پر ڈی سی او عمارہ خان نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو حکم دیا کہ وہ ضلعی حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ناجائز منافع خوری کرنے والے دوکانداروں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس میں کسی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قصور (بیورورپورٹ) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قصور نے موٹر وہیکلز ٹیکس اورپراپرٹی ٹیکس کی ریکوری کیلئے ضلع بھر میں مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قصور ملک محمد اسلم کے زیر صدارت گزشتہ روز سرکل افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ شہری پنجاب حکومت کی طرف سے دی جانیوالی خصوصی رعایت سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے موٹر وہیکلز ٹیکس 31جولائی 2016ء تک 10فیصد رعایت کیساتھ جبکہ پراپرٹی ٹیکس 31اگست تک5فیصد رعایت کیساتھ جمع کروا سکتے ہیں اسی طرح 1300سی سی گاڑیوں کے مالکان تین سال کا ٹوکن ٹیکس 30فیصد رعایت کیساتھ اکٹھا بھی جمع کروا سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آٹو رکشہ مالکان 3ہزار روپے جمع کروا کر لائف ٹائم ٹوکن حاصل کر سکتے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ملک محمد اسلم نے بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کیلئے PT10نوٹسز گھر گھر پہنچائے جا رہے ہیں اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہو گھر نوٹسز اصل بندے کو دیں تا کہ مقررہ وقت پر ٹیکس کی ادائیگی ممکن ہو سکے اور اگر کسی وجہ سے شہر ی کو نوٹس نہیں ملتا تو وہ فوری محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹیکس کے دفتر رابطہ کر کے اپنا PT10فارم حاصل کر سکتا ہے ۔انہوں نے گزشتہ مالی سال میں 100فیصد ریکوری کرنے پر افسران اور ایکسائز انسپکٹران کی کارکردگی کو سراہااور آئندہ بھی اسی طرح سو فیصد ریکوری کی وصولی کی امید کا اظہار کیا ۔انہوں نے سرکل افسران اور انسپکٹران کو حکم دیا کہ جن پراپرٹی مالکان کے ذمہ بقایا جات ہیں انکی پراپرٹیز کو فوری طور رپر سیل کر کے ریکوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائیگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قصور(بیورورپورٹ) جرنلسٹ کالونی ، ایجوکیشن وہیلتھ سمیت دیگرایشوز پر عملی اقدامات کئے جائیں، قصور کے غیور صحافی ضلعی انتظامیہ کیساتھ ہرمحاز پرکھڑے ہوتے ہیں ، وزیراعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی سی او قصور صحافی کالونی کیلئے سرکاری جگہ فراہم کریں، دوسروں کے دکھ درد بانٹنے والے جرنلسٹ کیلئے تمام سرکاری ونیم سرکاری اداروں کے وسائل بند ہیں ،آپس کی گروپنگ اور دھڑے بندیوں سے بالاتر ہوکر صحافیوں کو اپنے حقوق کیلئے بیدار ہونا ہوگا ،تعارفی میٹنگ کے بعد اب میڈم کو عملی اقدامات کیلئے دوبارہ جلد میٹنگ کرنی چاہئے ان خیالا ت کا اظہار صدر یونین آف جرنلسٹس ،پریس کلب قصور عطاء محمدقصوری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جنرل سیکرٹری محمداحمدچوہدری ، نائب صدر خالد نواز خان، چےئرمین الیکٹرونک میڈیا مہرعبدالرحمن، سعیداحمدبھٹی،ندیم اختر چوہدری، زیشان چوہدری ، افتخار سلطانی، عمیرعلی انصاری، ملک عارف علی سٹی صدر PMC،فنانس سیکرٹری وسیم اکرم زکی، مظفرقادری، حافظ ظہیراحمد، محمدتنویرشاہد ودیگر صحافی بھی موجود تھے، مقررین نے کہا کہ ڈی سی او عمارہ خان صحافیوں کیلئے درد رکھتی ہیں، ڈسٹرکٹ انفارمیشن افیسر چوہدری عبدالواحد کا کردار اچھا ہے ،مگر اب عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں ،زبانی جمع خرچ سے گریز کیا جائے،ورنہ دمادم مست قلندر کی تیاریاں کی جائیں گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)شاہین ڈرائیور رکشہ یونین نے نیشنل بنک چوک سے لیکر ڈی سی او آفس تک پرامن ریلی نکالی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں رکشہ ڈرائیوروں نے شرکت کی ۔ڈرائیوروں نے کتبے اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر درج تھا کہ ٹی ایم اے قصور کی طرف سے 20روپے پرچی کے بندکیے جائیں۔رکشہ یونین کی طرف سے پہیہ جام ہڑتال بھی کی گئی جوکہ کامیاب رہی رکشہ یونین کے صدر جاوید خاں عرف ببوخاں نے ایڈمنسٹرمحمدشاہد سے مذاکرات کیے جوکہ کامیاب نہ ہوسکے بعدمیں شاہین رکشہ ڈرائیور یونین کے وفد نے ڈی سی او قصور عمارہ خاں سے ملاقات کی جس پر عمارہ خاں ڈی سی او قصور نے وفد کویقین دہانی کروائی کہ دویوم کے اندراندر اس پر عملدرآمد کیاجائے گا جس پر رکشہ یونین کے عہدیداروں جاویدخاں عرف ببوخاں ،باباادریس عرف تانامحمد، محمدرضا رفیق احمد ،قیصرحسین نے دودن کے لیے ہڑتال کوملتوی کردیااورکہاکہ بعدمیں دوبارہ لائحہ عمل اختیارکیاجائے اگر ٹی ایم اے قصورنے مطالبات تسلیم نہ کیے تو پھردمادم مست قلندر ہوگی جس کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پرہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ) صحافی ان ایکشن، ڈی پی او قصور نے شکایات پر ایس ایچ او چونیاں کو چھانگامانگا ٹرانسفرڈ کردیا، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سیدعلی ناصر رضوی نے صحافیوں کی شکایات،و نشاندہی پر ایس ایچ او چونیاں کو چھانگامانگا ٹرانسفرڈ کردیا، انہیں فورا چونیاں تھانہ کا چارج چھوڑنے کاحکم دیاگیا ہے ۔