قصور (محمد عمران سلفی سے) ضلع قصور میں پولیس کا مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری، 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوسی ہدایات پر قصور پولیس نے مجرمان اشتہاریوں، ڈاکوئوں، کریمنل اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر رکھا ہے۔
اس سلسلہ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے تین کلوگرام چرس اور60شراب کی بوتلیںبرآمد کی ،مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث2خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔
اسی طرح سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے3ملزمان کو گرفتار کرکے 2پسٹل اور ایک بندوق برآمد کی جبکہ ایک جوئے کے اڈوں پر ریڈ کرکے7ملزمان کو گرفتار کر کے دائو پرلگی رقم بھی برآمد کی۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ) 0300,7575126/0334