قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ ضلع قصورمیں مجرمان اشتہاریوں کو ان کی پنا ہ گاہوں سے نکال کرقانون کی زنجیروں میں جکڑا جا ئے گا اور ان سے ایک ایک جرم کا حساب لیا جائیگا۔
ضلع قصور میں مجرما ن اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں سپیشل مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور تمام ایس ایچ اوز کو فہرستیں جاری کرتے ہوئے ٹاسک بھی دے دیاگیا ہے جو اس سلسلہ میں قتل ،رابری/ ڈکیتی معہ قتل،ڈکیتی ،رابری ،وہیکل چھیننا اور وہیکل چوری کے سنگین مقدمات میں ملوث اے پلس کیٹگری کے 29مجرمان اشتہاریوںکو گرفتارکرلیا گیا ہے جن میں ٹاپ ٹین کے اشتہاری بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں کہ عوام کی جان ومال اور عزت کے دشمن ان شتہاریوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون کریں اور انکے سپوٹروں کے خلاف بھی سخت ترین کاروائی کی جائے اور روزانہ کی بنیا د پر رپورٹ بھجوائیں۔انہوں نے مزید تمام پولیس افسران کو وارننگ دی کہ آئندہ چند دنوں میں جس پولیس افسر کی کارکردگی میںنمایاں بہتری نہ آئی تو اس کو سزا بھی دوں گا اور اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین،