مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈی او سی قصور چوہدری رفیق کی طرف سے لیبر ایجوکیشن اینڈ میڈیکل سنٹر کا افتتاح، تقریب میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوام محبت گروپ کی سماجی تنظیم ہیلپ وے کے زیر اہتمام ملک سردار علی کی طرف سے عطیہ کی گئی جگہ پر لیبر ایجوکیشن اینڈ میڈیکل سنٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی، جس میں ڈی او سی قصور چوہدری محمد رفیق، محمد حسین سیٹھی برادر ایم پی اے، سنیئر صحافی صفدر علی خاں، سنیئر وائس چیئرمین PCNP مارٹن جاوید مائیکل، ن لیگی رہنما چوہدری طارق سعید، کالم نویس ع م بدر سرہدی، صدر پریس کلب للیانی محمد عمران سلفی،صدر بھٹہ مالکان حاجی محمد شریف، سیکرٹری حاجی محمد نواز، اعجاز چوہدری، مسز زرینہ اختر ،پادری منیر پھول، ملک اسلم، ملک لیاقت علی، اکرم مائیکل ایڈووکیٹ،ن لیگی رہنما سعید احمد بھٹی سمیت سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں، صحافی، وکلائ، مزدور، کسانوں، تاجروں، وہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے شرکت کی۔
تقریب میں اس فلاحی منصوبہ کیلئے جگہ عطیہ کرنے پر ہیلپ وے کے چیئرمین اقبال کھوکھر نے ملک سردار علی اور اس کے خاندان سمیت بنیادی کردار ادا کرنے والے مقامی کونسلر سعید احمد بھٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب کے انعقاد میں صدر بھٹہ مزدور صادق گل، اشرف آسی، ڈاکٹر اظہر، جاوید رحمت، پرویز غوری،عامر سرویا، اسلم خان ودیگر نے انتظامات میں معاونت کی ، ڈی او سی قصور چوہدری محمد رفیق نے اس منصوبے کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا،