قصور کی خبریں 31/5/2016

Kasur

Kasur

قصور (بیورورپورٹ) مارہ رمضان کی آمد سے قبل ہی لیسکو واپڈا نے اپنا کام دکھانا شروع کردیا صارفین کو سوسے پانچ سو یونٹ تک فی گھر کو زیادہ یونٹ ڈالنے شروع کردئے تک اضافی بلز ڈال کر اوور بلنگ شروع کردی خواتین بوڑھے بزرگ افراد سول ایریا دفتر کے باہر پر مجبوراً احتجاج کرنے لگے تفصیلات کے مطابق واپڈا قصور سول ایرا کے صارفین کو اوور بلنگ ڈال کر صارفین کو حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور کردیا گیا ہزاروں روپے کے بلز آنے پر خواتین نے واپڈا سول ایریا کے خلاف سینہ کوبی کی اور احتجاج کے دوران صارفین نے حکومت کو انتباہ کیا کہ ایک طرف تو غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا اور دوسری طرف سول ایریا قصور واپڈا نے صارفین کو سو سے پانچ سو یونٹ ڈال کر احتجاج کرنے پر پر مجبور کیا ہے جب اس سلسلہ میں ایس ڈی او سول ایریا سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہمیں اوپر سے آرڈر ملے ہیں۔ایس ڈی او سول ایریا حکومت کے خلاف شہریوں میں نفرت پیدا کررہا ہے اور جعلی ٹیمیں مقرر کرکے شہر میں بھیج دی ہیں جو ااکر جھوٹی رپورٹس دیتے ہیں کہ میٹر ڈفیکو ہیں اگر سول ایریا نے شہریوں کو اوور بلک ختم نہ کی توصارفین نے کہاک ہہم راست اقدام اٹھائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) نیشنل بنک آف پاکستان مین برانچ کے ملازمین کی غفلت اور لاپرواہی سے شہریوں کو،انکم ٹیکس ،سیلز ٹیکس،ودہولڈنگ ٹیکس، پاسپورٹ کی فیس کی رقوم جمع کروانے میں شدیدمشکلات کا سامنا۔ نیشنل بنک آف پاکستان مین برانچ قصور میں اس وقت ملازمین کی کام میں عدم دلچسپی معمول بن چکی ہے ، محمدنسیم بیگ،علی اکرام ، کامران ،بلال احمد ، اسدوقارودیگر شہریوں نے بتایا کہ نیشنل بنک آف پاکستان کے ملازمین رضوان ،صائمہ ، احمدعلی، ثناء اللہ شیخ وغیرہ ا نکم ٹیکس ،سیلز ٹیکس،ودہولڈنگ ٹیکس پاسپورٹ کی فیس کی رقوم جمع کروانے سمیت دیگر کاموں کیلئے بنک آنیوالے سائلین اور شہریوں سے انتہائی بدتمیزی کرتے ہیں ،اور صرف سفارشی لوگوں کے کام میں مگن نظرآتے ہیں ، ڈیوٹی میں غفلت اور آپس میں گپیں لگانا انکامعمول بن چکا ہے ، جب ہم نے اس بارے میں برانچ مینجرمحمود علی اسدسے شکایت کی اور اصل صورتحال سے آگاہ کیا تو وہ سخت غصہ میں آگئے اور الٹا شہریوں سے بدتمیزی شروع کردی ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے اور ایسے کام چور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے جبکہبنک ملازمین نے الزمات کی تردید کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور رائے محمد نواز مارتھ نے اندراج مقدمہ کیلئے دو مختلف رٹ ہائے جن میں جمال دین بنام ایس ایچ او اور محمد شوکت بنام ایس ایچ او کو ٹرادھاکشن میں حکم عدولی و روگردانی کر نے پر ایس ایچ او کوٹرادھاکشن کیخلاف ڈی پی او قصور کو حکم صادر کیا کہ وہ تین دن کے اندر ایف آ ئی آ ر ز درج کر کے فاضل عدالت کو انکی نقولات مہیا کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور محمد یونس عزیز نے تھانہ کھڈیاں کے علاقہ ڈھنگ شا ہ میں پسند کی شادی کر نے کے تنازعہ پر ہونیوالے برادر نسبتی شہزاد اور اپنی سگی ہمشیرہ الفت بی بی کوفائرنگ کر کے ہلاک کر نے کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم اعظم کو عمر قید کی سزا اور مبلغ دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ مقدمہ کا ایک شریک ملزم آ صف دوران ٹرائل قتل ہو گیا تھا دیگر دو ملزمان اسلم اور سردار کو عدم ثبوت کی بناء پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ ہذا سے بری کر دیا گیا ۔استغاثہ کے مطابق سال 2013ء میں تھانہ کھڈیاں کے علاقہ ڈھنگ شاہ میں پسند کی شادی کے تنازعہ پر اپنے ہو نے والے سالے شہزاد اور اپنی سگی ہمشیرہ الفت بی بی جسکے مبینہ طو ر پر شہزاد مقتول سے ناجائز تعلقات تھے اور وہ پسند کی شادی کر نا چاہتے تھے ملزمان اعظم وغیرہ نے فائرنگ کر کے دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) پھولنگر پولیس نے بیوی اور ساس کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔دو روز قبل پھولنگر میں نا معلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ماں بیٹی کاگلہ دیا کر انہیں قتل کر دیا۔پولیس موقع پر پہنچی اور تمام حالات کا جائزہ لیا تو علم میں آیا کہ گھریلوں جھگڑے پر ملزم احمد حس نے اپنے دیگیر ساتھیوںاللہ رکھاوغیرہ کے ساتھ ملکر اپنے سسرال آئے اور اپنی بیوی فوزیہ اور ساس تاج بی بی کازد کوب کیا اور گلہ دبا کر انہیں موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد موقع سے فرا رہو گئے تھے، پولیس نے فوزیہ کے چچا دارا کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم احمد حسن کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) بنگلہ کمبواں قصور میں لین کے تنازعہ پر ملزمان نے گلہ دبا کر شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا ۔منڈی عثمانوالہ کے رہائشی محمد زکریا نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ نیری بیوی نے ملزمان عبدالرزاق اور نازک وغیرہ سے پچاس ہزار کی رقم لینی تھی کہ اسی رقم کے تقاضہ کے لئے میری بیوی ثریا گزشتہ روز ملزمان کے گھر آئی ہوئی تھی اور رقم واپس مانگنے پر ملزمان نے اپنی خواتین کے ساتھ ملکرہلاک رک دیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کوحراست میںلیکر تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ملزمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ ثریا بی بی کی موت طبی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) نواحی علاقہ پیمار اوتاڑ میں دیوار نے زبردستی بھابی کو زیاتی کا نشانہ بنا دیا۔صغراں بی بی زوجہ منظور احمد نے پولیس تھانہ کوٹ رادھاکیشن میںمقدمہ درج کروایا ہے کروایاہے کہ وہ اپنے دیور شاہد کیموٹرسائیکل پر اوکاڑہس اپنے گھر پیمار اوتاڑ آرہی تھی کہ پیمار اوتاڑ کے قریب نہر پر شاہد نے موٹرسائیکل روک لی اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاے ہوئے میرے ساتھ زیادتی کر ڈالی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ) گردونواح میں راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکوئوں نے لاکھوں لوٹ لئے ۔پتو کی کا رہائشی حاجی طارق علی پرانا شناختی کارڈ کے دفتر کے قریب جارہاتھا کہ موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر تین لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے جبکہ سینما موڑ کوٹ رادھاکیشن کے قریب دو ڈاکووں نے ایک گاڑی کو روک کر سیل مین اسلم سے ست ہزار کی رقم اور موبائل فون چھین لیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر چرس اور شراب برآمد کرکے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا،ڈی پی او علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے تحصیل دار چوک میں چھاپہ مار کرملزم جاوید سے بیس بوتل اور ملزم شہزاد سے دس لیٹر شراب برآمد کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا،ریلوے پھاٹک قصور کے قریب منشیات فروش آصف مسیح کے قبضے سے 1015 گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے،