قصور کی خبریں 13/1/2016

D.I.O

D.I.O

قصور (محمد عمران سلفی سے) کسان پیکج میں فرضی خسرہ نمبر ڈال کر لاکھوں روپے من پسند افراد کو دے دئیے گئے، اہل علاقہ نے ڈی سی او قصور کو کرپٹ عناصر کے خلاف تحریری درخواست دیکر کاروائی کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق شاکر علی اور عارف علی نے ڈی سی او قصور کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عابد علی کلرک نے علی مرتضی ایس این اے برانچ قصور کسان پیکج ریلیف سے ملی بھگت کرکے مستحق افراد کی بجائے فرضی خسرہ نمبرز ڈال کو محمود پورہ کھڈیاں کے رہائشیوں عبدالمجید 40ہزار،محمد عاشق40ہزار، خالد رمضان 45ہزار،محمد امین 45ہزار، تنویر 45ہزار، عاشق40ہزار ودیگر افراد کے نام رقم سرکاری خزانہ سے نکال کر محکمہ کو لاکھوں روپے کا ٹیکا لگا دیا ہے جبکہ مستحق افراد دفاتر کے چکر لگا لگا کر اکتا چکے ہیں،شاکر علی و عارف علی نے ڈی سی او سمیت اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کرکے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے اور مستحق افراد کو ان کا حق دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ رات تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ ایلیٹ ٹائون کے قریب اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلا ک ہونے والا ڈاکو انتہائی خطرناک اور ہارڈ کریمینل تھا۔ڈی پی اوقصور
قصور(محمد عمران سلفی سے)ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے بتایاکہ گزشتہ رات تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ ایلیٹ ٹائون کے قریب اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا ڈاکو جاوید طاہر عرف طاہری انتہائی خطرناک اور ہارڈ کریمینل تھااور اپنے علاقہ میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھاجو ضلع قصوراور لاہورپولیس کو ڈکیتی ، رابری، پولیس مقابلہ اور اسلحہ ناجائز کی34سے زائد وارداتوں میںمطلوب تھا ۔تھانہ اے ڈویژن پولیس نے فرار ہونے والے2کس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیںجن کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ اے ڈویژن پولیس کو 15پر اطلاع موصول ہوئی کہ ایلیٹ ٹائون کے قریب 2/3کس نامعلوم ملزمان آپس میں فائرنگ کر رہے ہیں جس پر فوری طور پر ایس ایچ او اے ڈویژن انسپکٹر طارق محمود ہمراہ دیگر پولیس ملازمان موقعہ پر پہنچے تو ایک کس ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نا م جاوید طاہر عرف طاہری بتلایااور بتلایا کہ میرے ساتھیوں نے مجھے جان سے مار دینے کی نیت سے فائرنگ کر کے زخمی کیا ہے جس کو برائے علاج معالجہ DHQہسپتال قصور لیجایا جارہا تھا کہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا پولیس نے موقعہ سے ایک عدد پسٹل بھی برآمد کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Protest

Protest

ڈائریکٹر جنرل وفاقی محتسب میاں ریاض احمد کی کھلی کچہری ‘مختلف محکموں کیخلاف شکایات سنیں اور احکامات جاری کئے
قصور(محمد عمران سلفی سے)وفاقی محتسب اعلیٰ کے حکم پر ڈائریکٹر جنرل انسویسٹی گیشن آفیسر وفاقی محتسب لاہور ریجن میاں ریاض احمد کی ڈی سی او آفس قصور میں کھلی کچہری ‘وفاقی محکموں کیخلاف شکایات سنیں اور انکے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انویسٹی گیشن آفیسر وفاقی محتسب اعلیٰ لاہور ریجنل میاں ریاض احمد نے محکمہ کے دیگر افسران محمد احسان اور محمد نعیم اختر کے ہمراہ گزشتہ روز ڈی سی او آفس میں کھلی کچہری لگائی اوروفاقی محکموں جن میں واپڈا ، سوئی گیس ، نادرا، پوسٹ آفس اور اسٹیٹ لائف انشورنس کار پوریشن آف پاکستان کیخلاف عوامی شکایات سنیں اور انکے فوری حل کیلئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کئے ۔ کھلی کچہری کے دوران سب سے زیادہ شکایات لوگوں نے واپڈا کیخلاف اوور بلنگ اور ڈٹیکشن بلوں کے حوالے سے کیں جس پر ڈائریکٹر جنرل نے واپڈا کے افسران کو حکم دیا کہ ایک ہفتے کے دوران لوگوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے اور ا نکے مسائل فوری حل کئے جائیں ورنہ متعلقہ افسران کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے دیگر محکموں کے افسران کو بھی حکم دیا کہ وہ بھی عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کریں اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں کیونکہ عوامی خدمت سرکاری افسران کا اولین فرض ہے اور اس میں سستی و کوتاہی اب برداشت نہیں ہوگی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں ریاض احمد نے بتایا کہ عوام کے مسائل کے حل اور فوری انصاف کی فراہمی انکی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے وفاقی محتسب اعلیٰ کی طرف سے اب ضلع قصور میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا اور27جنوری کو دوبارہ کھلی کچہری لگائی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کا اچانک دورہ قصور
قصور(محمد عمران سلفی سے)ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن طارق محمود نے گزشتہ روز قصور میں ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں پر کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے انعقادکا جائزہ لیا۔اس موقع پر پیف کے ڈائریکٹر مانیٹرنگ شفیق احمد ان کے ہمراہ تھے۔ معائنہ کے دوران ایم ڈی طارق محمود نے طالب علموں کی حاضری اور دیگر ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے طالب علموں سے ان کی پڑھائی اور امتحانی معیا ر کے بارے میں بھی استفسار کیااور انہیں دل لگا کر تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی محتسب اعلیٰ نے ملک احسان الٰہی کو ڈسٹرکٹ چائلڈ کمشنر قصور تعینات کر دیا
قصور(محمد عمران سلفی سے)صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب جاوید محمود نے تحصیل ایڈوائزر ملک احسان الٰہی کو ڈسٹرکٹ چائلڈ کمشنر محتسب اعلیٰ قصور تعینات کر دیا ۔ ملک احسان الٰہی اس سے قبل لائزن آفیسر قصور بھی رہ چکے ہیں اور اب بطور ڈسٹرکٹ چائلڈ کمشنر ضلع میں بچوں پر ہونیوالے جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنی خدمات سرانجام دینگے ۔ملک احسان الٰہی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126