قصور (جیوڈیسک) قصور میں چوتھی جماعت کے بچے کے بستے سے 2 بم برآمد ہوئے ہیں جنہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دونوں بم ناکارہ بنا دیے۔ پولیس کے مطابق قصور کے علاقے الہ آباد میں چوتھی جماعت کے بچے کیلئے اسکول کا نیا بستہ خریدا گیا تھا جس سے 2 بم برآمد ہوئے۔
بموں کی موجودگی کی اطلاع بچے کی والدہ نے پولیس کو دی۔ جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دونوں بموں کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم دیسی ساختہ تھے، جن کے ساتھ بیٹریاں لگی ہوئی تھیں۔