قصور کی خبریں 25/9/2016

Speech

Speech

قصور (بیورو رپورٹ) بھارتی جنگی جنون، صحافیوں کا افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی چینلز اور مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے پاکستانی اشیاء استعمال کی جائیں تو بھارت کو شدید دھچکا لگے لگا، صدر پریس کلب ڈاکٹر سلیم الرحمن کا تقریب سے خطاب، تفصیلات کے مطابق پریس کلب میں “بھارت کا جنگی جنون اورصحافتی زمہ داری”کے عنوان سے منعقدہ سیمینارمیں ضلع بھر کے صحافیوں اور تمام پریس کلبوں کے اراکین اور شہریوں نے شرکت کی،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب ڈاکٹرسلیم الرحمن نے کہا کہ بھارت کو جنگی جنون مہنگا پڑے گا، پاکستان کے تمام شہری ،سول سوسائٹی اورصحافتی حلقے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، جنگ کی صورت میں بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے،صدر یونین آف جرنلسٹس عطاء محمدقصوری نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کو دنیا منحوس ترین آدمی کے طور پرجانتی ہے جنگ کی صورت میں بھارت کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا، تمام سیاسی ،مذہبی، سماجی، وکلاء اور سول سوسائٹی ملکی دفاع کیلئے اپنے خون کے آخری قطرہ تک لڑیں گے ، صدر الیکٹرونک میڈیا رپورٹرزایسوسی ایشن (ایمرا) محمداجمل شاد نے کہا کہ گنڈاسنگھ بارڈر کھول دیا جائے اور شہریوں کو فری ہینڈ مل جائے تو ہم انڈیا کی افواج کو نشان عبرت بنا کر 65کی جنگ کی طرح ان کے گھر اور علاقوں کی ہرشئے اٹھا کر لے آئیں گے ، گروپ لیڈر مہرمحمدجاوید ، حاجی محمدشریف نے کہا کہ ضلع بھر کے صحافیوں اور تمام پریس کلبوں کے اراکین اور شہری افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Kasur

Kasur

قصور(بیورورپورٹ)چیئرمین ضلعی وذکواۃعشر کمیٹی چوہدری محمد صادق نے ضلع قصورکے سرکاری ہسپتالوں کو ذکواۃفنڈز کے چیک جاری کر دیئے ڈی ایچ کیو اہسپتال کو 8لاکھ86ہزارپانچ سو روپے اسی طرح ٹی ایچ کیو اہسپتال پتوکی اور چونیاں کیلئے پانچ لاکھ 2ہزار روپے جبکہ ٹی ایچ کیو اہسپتال کوٹ رادھاکشن کیلئے 73ہزار روپے کے چیک جاری کر دیئے ہیں ضلعی ذکواۃ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری محمد صادق نے اپنے دفتر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین تک ذکواۃفنڈزپہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اس میں خردبرد کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہماری خصوصی ٹیمیں خفیہ طور پر ان کو چیک کر کے انکوائری پیش کریں گی تقریب میں ملک حاجی محمد، سردار جمال ڈوگر ممبرہیلتھ کمیٹی ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور،ملک بشیر احمد ممبر ضلعی ذکواۃ کمیٹی قصور،حافظ رشید احمد سنی،چوہدری اشفاق خان ضلعی ذکواۃ آفیسر چوہدری ارسلان صادق نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)ڈی سی او قصور عمارہ خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گزشتہ روز بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے ۔ اس موقع پرای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مسعود طارق، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ضیاء الرحمن خالد ‘ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر و انچارج پولیو مہم ڈاکٹر محمد خالد ، اے ایم ایس ڈاکٹر حافظ محمد یاسین ‘ڈی او ایچ ڈاکٹر محمد ناصر اسلام خاں ‘ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نذیر احمد ‘ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر فاتح عظمت اللہ اور دیگر محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او عمارہ خان نے بتایا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 26ستمبر سے شروع ہو رہی ہے جو 29ستمبر 2016ء تک جاری رہے گی ۔ مہم کے دوران ضلع میں ٹارگٹ کے مطابق پانچ سال سے کم عمر 5لاکھ82ہزار 109بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ضلع میں 113یونین کونسل انچارجز ، 240ایریا انچارجز ، 1125موبائل ٹیمیں ، 122فکسڈ ٹیمیں ، 50ٹرانزٹ ٹیمیں اور مجموعی طور پر کل1297ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو مہم کی کامیابی کیلئے کردار ادا کرینگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل قصور میں 2لاکھ 10ہزار 980،تحصیل کوٹ رادھا کشن میں 67ہزار681، تحصیل چونیاں میں 1لاکھ 43ہزار 310اور تحصیل پتوکی میں 1لاکھ 60ہزار 138بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

DCO

DCO

قصور (بیورورپورٹ) ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پرپولیس نے گزشتہ شب محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم کی بیخ کنی کے سلسلہ میں بھاری نفری کے ساتھ ضلع بھر میں فلیگ مارچ کیا۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں ضلع بھر میں پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر اہم مقامات پر خاص طور پر امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کے اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیے جارہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ بھی پولیس کیساتھ شانہ بشانہ کام کررہی ہے گزشتہ شب بھی محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے سلسلہ میں شہر قصور،پتوکی ،چونیاں ،کوٹرادھاکشن،الٰہ آباد ، پھولنگرو دیگر قصبہ جات میں چاروں ایس ڈی پی اوز کی زیر قیادت فلیگ مارچ کیا گیا ۔فلیگ مارچ میں محافظ فورس ،تھانہ کی نفری،ایلیٹ فورس اور پولیس لائن کی نفری نے حصہ لیا۔دوسری جانب ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کے دوران19افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن شہر قصور، تھانہ صدر قصورکے علاقہ پیرو والا روڈ ، مصطفی آباد میں ستوکی ،کوٹرادھاکشن میں مرالی اوتاڑ،چونیاں ،پتوکی ،پھولنگر اور سرائے مغل کے علاقوں میں کیے گئے اس دوران19افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 7پسٹل ،3پمپ ایکشن ،1رائفل ،1رپیٹر،بھاری تعداد میں گولیاں و کارتوس،80 لیٹر شراب اورایک کلو گرام چرس برآمد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے ہیں۔ جبکہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت تین مقدمات بھی درج کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Flag March

Flag March

قصور(بیورورپورٹ)پاکستان بنانے میں علماء و مشائخ عظام کا اہم کردار ہے ، قائداعظم محمدعلی جناح ہمارے وکیل تھے ، مقدمہ اچھا لڑنے کامطلب یہ نہیں کہ وراثت انکے نام کردی جائے ، سیدجماعت علی شاہ ؒ محسن وطن ہیں ، افسوس آج پاکستان کی مخالفت کرنیوالے ہمارے حکمران بن بیٹھے ہیں ، اب بھارتی جارحیت کا مقابلہ وطن عزیز کے جیدسنی مسلک حق اہلسنت حنفی بریلوی کے علماء اکرام ومشائخ عظام کریں گے،ان خیالات کااظہار خطیب پاکستان علامہ مفتی جمال الدین بغدادی نے عالم اسلام کی معروف دینی درسگاہ جامعہ محدث اعظم قصوری ؒ و مرکزی مسجد رضویہ لاری اڈا میں ہونیوالے ماہانہ درس قرآن کی محفل بسلسلہ گیارہویں شریف کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جسکی سرپرستی جگر گوشہ محدث قصوری ؒ پیرمفتی حامدعلی قادری،جبکہ صدارت سید کاشف رضا گیلانی ،سیدامتیازحسین بخاری ،سائیں محمدطفیل خضری اور پیر شوکت حنفی سیفی کریں نے کی ،مفتی جمال الدین بغدادی ( راولپنڈی) نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کیا جائے اور دیوبندی مسلک کیلئے نرم گوشہ رکھنے کی رویت ترک کی جائے ، آرگنائزردرس قرآن پروگرام حافظ محمد معروف قادری اور انکی ٹیم نے اختتام پر لنگر شریف بھی تقسیم کیا۔