بارڈر کراس کرتے سمگلر رینجر کی فائرنگ سے ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

India Pakistan Border

India Pakistan Border

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) بارڈر کراس کرتے سمگلر رینجر کی فائرنگ سے ہلاک، ایک ساتھی زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب، مخبر کی اطلاع پر رینجر نے سپیشل ناکہ لگا رکھا تھا کہ رینجر کی طرف سے رکنے کا کہنے پر سمگلروں نے رینجر پر فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی فائرنگ میں ارشاد مسیح ہلاک ہو گیا، سمگلر سگریٹ اور بھرتی کے اشتہار لے جا رہے تھے، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں وہیگل کے رہائشی ارشاد مسیح، فیصل مشتاق سمیت تین افراد بارڈ کراس کر رہے تھے کہ انسپکٹر محمد نوید انجم کمپنی کمانڈر Dکمپنی چھٹیانوالہ 25 ونگ واہگہ ستلج رینجر نے مخبری پر نائیک عبدالخالق، نائیک عبدالحمید، لانس نائیک محمد میر، لانس نائیک غلام عباس اور سپاہی ریاض حسین نے پلر نمبر 145کے سامنے زیر لائن سے 100 گز کے فاصلے پر سپیشل ناکہ لگا رکھا تھا کہ تین سمگلر کندھے پر کٹھڑی اٹھائے حدود پاکستان سے انڈیا کی طرف جا رہے تھے جنہیں رکنے کا حکم دیا گیا جس پر سمگلروں نے رینجر پر فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی فائرنگ سے وہیگل کا رہائشی ارشاد مسیح پیٹ میں فائر لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ساتھی فیصل مشتاق میو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ہلاک و گرفتار سمگلروں کے قبضہ سے 30ہزار روپے مالیت سے مور سیگریٹ، فوجی و سول اداروں میں بھرتی کے دس اشتہار، موبائل فون اور پسٹل بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ہلاک و گرفتار سمگلروں کا تعلق مصطفی آباد کے نواحی گائوں وہیگل سے ہے، ہلاک ارشاد مسیح چار بچوں کا باپ بھی بتایا گیا ہے، ارشاد مسیح اس سے قبل بھی بارڈر کراس کرتے ہوئے گرفتار ہو چکا ہے، اور کچھ عرصہ قبل ہی رہا ہوا تھا۔