ڈی سی او قصور اور ڈی پی او نے شہر بھر میں ٹریفک اور دیگر قوانین کی آگاہی کے حوالے سے پمفلٹس اور کینڈیز تقسیم کیں قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈسٹرکٹ پولیس قصور کے زیر اہتمام ڈی سی او سلمان غنی اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز شہر بھر میں ٹریفک اور دیگر قوانین کی آگاہی کے حوالے سے طلبہ اور شہریوں میں پمفلٹس اور کینڈیز تقسیم کیں ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک محمد اکرام خاں ، ڈی ایس پی صد رمرزاعارف رشید ،انسپکٹر ٹریفک پولیس محمد اقبال ، ایس ایچ او اے ڈویژن ملک طارق محمود ، ایس ایچ او بی ڈویژن اشفاق کاظمی ، انجمن تاجران کے عہدیداران اور صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ ڈی سی او سلمان غنی اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے للیانی اڈامیں شہریوں ، صحافیوںاور طلباء میں پمفلٹس تقسیم کئے ۔ سٹیل باغ چوک میں ڈی سی او اور ڈی پی او نے سکول بسوں میں سوار ہو کر طلباء میں پمفلٹس اور ٹافیاں تقسیم کیں اور انہیں ٹریفک آگاہی کے حوالے سے تلقین کی جس پر بچوں نے شکریہ ادا کیا۔ ،نیو بس ٹرمینل پر گاڑیوں اور رکشہ ڈرائیوروں میں پمفلٹس تقسیم کئے، نیشنل بینک چوک، مین بازار قصور میں انہوں نے دوکانداروں ، خریداروں ،خواتین اور بچوں میں پمفلٹس اور ٹافیاں تقسیم کیں ۔ چاندنی چوک اور دیگر مقامات پر بھی پمفلٹس اور ٹافیاں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹریفک اور دیگر قوانین کا احترام مذہب قوموں کا شعار ہے ۔دوران سفر گاڑی کے شیشے اور بتیاں صاف رکھیں جبکہ صبح 10بجے سے شام 6بجے تک سفر کو ترجیح دیں ۔ دوران سفر میوزک اور موبائل فون سے اجتناب کریں اور خواتین جب موٹرسائیکل پر بیٹھیں تو اپنے دوپٹے یا گائون کو سمیٹ کر رکھیں کیونکہ یہ اکثر پہیے میں پھنس کر حادثے کا موجب بنتا ہے ۔ پتنگ بازی اور شادی بیاہ پر آتش بازی ،ہوائی فائرنگ قانوناً جرم ہے خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنا کردار ادا کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈی سی او قصور سلمان غنی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ‘ 16کیسوں کی سماعت کی گئی قصور( محمد عمران سلفی سے)ڈی سی او قصور /چیئر مین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ سلمان غنی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مسعود طارق، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالناصر گوہر ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مظفر اقبال ، تحصیل ڈرگ کنٹرولر ثناء اللہ سیف ، ڈرگ انسپکٹر رمیز احمد خاں ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ حسن سعید ‘ ممبر ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ محمد انس اور دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اجلاس میں ضلع بھر سے کئے گئے 16میڈیکل سٹوروں کے چالانوں کی سماعت کی گئی اور تفصیلاً جائزہ لیا گیا ۔ ڈی سی او نے 12کیسوںکو برائے مزید کاروائی کیلئے ڈرگ کورٹ لاہور بھجوانے کا حکم دیا جبکہ ایک فیصل کلینک الہ آباد کو وارننگ دی گئی اور ایک میڈیکل سٹور کو ڈی سیل کیا گیا جبکہ 2کیسوں کو ملتوی کر دیا گیا اور متعلقہ ڈرگ انسپکٹران کو ہدایت کی کہ ان دو نوں میڈیکل سٹور وں کا دوربارہ معائنہ کر کے رپورٹ کریں تا کہ مزید کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔ ڈی سی او نے حکم دیا کہ غیر معیاری اور جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ای ڈی او ہیلتھ کو حکم دیا کہ عطائیت کے خلاف بھی پر زور مہم چلائی جائے تا کہ معاشرے کو صاف ستھری اور معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر معیاری اور جعلی ادویات کیخلاف مہم کو مزید تیز کریں اور ذمہ داران کیخلاف بلا خوف وخطر کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈی سی او قصور سلمان غنی نے سول ڈیفنس کے دفتر کا اچانک دورہ ‘تمام ریکارڈ چیک کیا قصور( محمد عمران سلفی سے)ڈی سی او قصور /کنٹرولر سول ڈیفنس سلمان غنی نے گزشتہ روز سول ڈیفنس کے دفتر کا اچانک وزٹ کیا ۔اس موقع پر ڈی سی او نے ڈی او سول ڈیفنس مسز نگہت ریاض کے ہمراہ سول ڈیفنس دفتر کے رضا کاران سے متعلق ریکارڈ چیک کیا اس کے علاوہ سیفٹی ، سیکورٹی کے متعلقہ مسائل کو فوری حل کرنے اور ان پر عملدآمد کیلئے ای ڈی او فنانس ، ای ڈی او ورکس ، ٹی او آر ، تحصیلدار ، قانگواور پٹواری کو حکم دیا کہ فوری طور پر سول ڈیفنس آفس کی چار دیواری کی حد بندی کر کے تعمیر کی جائے تا کہ دفتر سے ملحقہ اے لیول سکول کو حفاظت مہیا کی جا سکے ۔اس کے علاوہ ڈی سی او نے دفتر سول ڈیفنس کی نئی گاڑی جو کہ بچت کمیٹی سے منور ہو چکی تھی ‘دو عدد موٹر سائیکل ،مائن ڈیٹکٹر ، ملٹی میڈیا اور واک تھرو گیٹ خریدنیکا اشتہار جاری کرنے کے احکامات صادر کئے تا کہ جلد ازجلد سول ڈیفنس آفس کو سامان مہیا کیا جا سکے۔