قصور کی خبریں 9/5/2016

D.I.O Kasure Meeting

D.I.O Kasure Meeting

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور محمد شاہد کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈ ی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ضلعی افسران ، انجمن تاجران کے عہدیداران اور صارفین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جن اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مقرر کی گئیں ان میںآٹا تھیلہ 20 کلو اوپن مارکیٹ ، بناسپتی گھی (پیکٹ /کھلا)فی کلو گرام بمطابق نرخ نامہ گورنمنٹ ، چاول سپر باسمتی نئے 64 روپے فی کلو گرام ، چاول سپر باسمتی پرانے 72روپے فی کلو گرام، چاول اری 30روپے فی کلوگرام ، دال چنا باریک 123 روپے فی کلو گرام ، دال چنا موٹی 125 روپے فی کلو گرام ، دال مسور موٹی امپورٹڈ128روپے فی کلو گرام ، دال مسور باریک لوکل 140روپے فی کلو گرام ، دال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ235روپے فی کلو گرام ، دال ماش چھڑی ہوئی امپورٹڈ230روپے فی کلو گرام ، دال مونگ دھلی ہوئی 125روپے فی کلو گرام ، دال مونگ چھڑی ہوئی 123روپے فی کلو گرام ، کالے چنے موٹے 118روپے فی کلو گرام ،کالے چنے باریک 115روپے فی کلو ، سفید چنے موٹے 142روپے فی کلو ، سفید چنے باریک 142روپے فی کلو ، سرخ مرچ کندری اول 230روپے فی کلو ، بیسن 128روپے فی کلو ، چینی 62روپے فی کلو ، دودھ کھلا فی لیٹر 65روپے ، دہی 70روپے فی کلو ، گوشت چھوٹا 600روپے فی کلو ، گوشت بڑا 300روپے فی کلو ، روٹی تندوری 100گرام 6روپے ، نان 100گرام 8روپے ، نمک 8روپے فی کلو ، کوئلہ 40روپے فی کلو ، اینٹ درجہ اول فی ہزار 6000روپے ، اینٹ درجہ دوئم فی ہزار 4000روپے جبکہ برائلر گوشت ، سبزی و فروٹ اور انڈے فی درجن بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے ۔اس موقع پر ڈی سی او محمد شاہد نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو حکم دیا کہ وہ ضلعی حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ناجائز منافع خوری کرنے والے دوکانداروں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس نے گزشتہ روز تھانہ صدر چونیاں کے علاقوں شمس پورہ،کھوکھر اشرف اور نین وال میں سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران10مشکوک افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ ناجائزاور منشیات برآمد کی گئی۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدیا ت پر مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کئے گئے سرچ آپریشن میں دو ڈی ایس پی ،5انسپکٹرز،8سب انسپکٹر ،12اسسٹنٹ سب انسپکٹر ،65کانسٹیبل اور 2ایلیٹ کی ٹیموں نے حصہ لیاسر چ آپریشن کیلئے دو پارٹیاں انر کارڈن اور اوٹر کارڈن تشکیل دی گئیں ۔سرچ آپریشن کے دوران65گھرو ں کو چیک کیا گیا 200سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی12مشکوک افرادجن میں2ٹارگٹڈ مجرمان شامل ہیں سے انٹیر وگیشن کر کے 10افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں 2افراد ناجائز اسلحہ اور کثیر تعداد میں گولیاں سمیت،اے کیٹگری کا ایک مجرمان اشتہاری اور 5منشیات فروش بھی شامل ہیں ۔اسی طرح نیشل ایکشن پلان کے تحت 2افراد کو گرفتار کر کے سکیورٹی آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کیے گئے ۔سرچ آپریشن کے بعد مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے) گرمی کی شدد بڑھتے ہی لیسکو واپڈا کی پول کھل گئی ، گرمی کے باعث متعدد فیڈر ٹریپ کرنے لگے جبکہ تپش کی وجہ سے بجلی کے وولٹیج انتہائی کم ہو گئے جس سے ائر کنڈیشنڈ اور فریج کام کرنا چھوڑ گئے ،وولٹیج کی کمی بیشی کے باعث گھروں دوکانوں اور کارخانوں کی بجلی کے آلات بار بار ٹریپنگ سے خراب ہونے لگے جس سے صارفین کو مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔ ایک اخباری سروے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف قانون دان ایم یسین فرخ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اگرمحکمہ پانی وبجلی بجلی کے سپلائی سسٹم کو ٹھیک کردے تو 50فیصد صارفین کی شجایات دور ہو جائیں گئیں اور انجمن تاجران کے صدر الحاج محمد اکرم مغل نے کہا کہ اگر لیسکو واپڈا اپنی بوسیدہ لائنیں نئی ڈال تو اس سے ایک طرف تو صارفین کو بجلی کی بندش کے عذاب سے نجات ملے گی تو دوسری طرف لاین لاسسز میں نمایاں کمی واقع ہو گی اسی طرح چیرمین یونین کونسل ںنظام پورہ مہر محمد لطیف نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت سے لسکو واپڈا کے گریڈ اور فیڈر اوور ہیٹ کی وجہ سے ٹریپ ہو روہے ہیں جس سیکاشکارون کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ،تحریک انصاف کے سردار فاخر علی نے کہا ہے کہ بجلی کی بار بار بند ش سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بے جا اضافہ ہو گیا ہے جس سے کسانوں کی فیصلوں کو نقصان ہو رہا ہے جو قابل مذمت ہے ۔شہر کی مختلف سماجی، فلاحی اور انجمن تاجراں کے ساتھ ساتھانجمن کاشتکاران نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بجلی سپلائی کو فاری طور پر درست کروانے کے لئے ہنگامی اقدامات کریتاکہ صارفین کو بجلی کی باربار بندش کے عذاب اور وولٹیجکی کمی بیشی سے ہونے والے نقصان سے بچا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (محمد عمران سلفی سے) پولیس لائن قصور میں گولی لگنے سے پولیس کانسٹیبل کی موت معمہ بن گئی، ورثاء نے ساتھی تین کانسٹبلان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروادیا جبکہ ڈی پی او قصور نے ایس پی انو یسٹی گیشن کی زیر نگرانی تفتیش کے لئے بورڈ تشکیل دیدیا۔ گزشتہ روز پولیس لاین قصور میں اچانگ گولی چلنے کی آواز آئی تو معلوم ہوا کہ اکبر بلوچ نامی کانسٹیبل نے خودکشی کرلی ہے جبکہ اکبر علی کے ورثاء نے اسکے تین ساتھی کانسٹیبلان نصیر احمد،محمد یوسف اور اسرا احمد کے خلاف پولیس تھانہ بی ڈویثزن میں قتل کا مقدمہ درج کروادیا ، پولیس نے تینوں کانسٹبلان کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا ہے جبکہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے میرٹ پر تفتیش کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن بقا بگٹی کی زیر قیادت ایک بورڈ تشکیل دیدیا، بورڈ میںایس پی انویسٹی گیشن کے علاوہ ڈی ایس پی سٹی سرکل اکرام خاں نیازی اور ڈی ایس پی صدر سرکل قصور ،رزا عارف بپر مشتمل ہے جو حالات وواقعات کی تحقیقات کر کے اپنی تفتیش مکمل کریگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو وں نے پیٹرول پمپ اور سیل وین لوٹ لی ۔ سندھوں پیٹرولیم ملتان روڈ پتوکی پر اسکا مالک قیصر علی سندھوں اور گن مین یونس موجود تھے کہ پانچ ڈاکو کار پر آئے اور اسلحہ کے زور پر ان سے رائفل اور تین لاکھ روپے لوٹ کر فرا ہو گئے ،پولیس تھانہ صدر پتوکی مصروف کاروائی ہے جبکہ دیپالپور روڈکچہ پکا کے قریب دو موٹرسایکل سوار ڈاکووں نے کھارا گاوں قصور کارہائشیمحمد ارشد جو کہ اپنی پک اپ پر سامان فروخت کر کے واپس قصور آ رہا تھاکو روک کر اس سے پچاسی ہزار کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ،پولیس تھانہ کھڈیا ں خاص مصروف کاروائی ہے۔