قصور میں نوبیاہتا جوڑا پراسرار طور پر جاں بحق

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) قصور میں نوبیاہتا جوڑا پراسرار طور پر جاں بحق، پولیس تھانہ کنگن پور نے نعشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر چونیاں منتقل کر دیا۔

قصور کنگن پور کے نواحی گاؤں مہرچند کے رہائشی غلام حیدر گذشتہ روز منچن آباد سے اللہ معافی کو بیاہ کر گھر لایا تھا۔ صبح دیر تک نہ اٹھنے پر اہل خانہ نے دروازہ کھٹکھٹایا، جواب نہ ملنے پر دروازہ توڑ کر کمرے کے اندر داخل ہوئے تو دونوں مردہ حالت میں پائے گئے جس پر انہوں نے فوری طور پر پولیس تھانہ کنگن پور کو اطلاع دی۔

ایس ایچ او کنگن پور اطلاع کے باوجود نہ پہنچا۔ صرف ایک کانسٹیبل کو وقوعہ کی تصدیق کی خاطر بھجوا دیا ۔ میڈیا پر خبر چلنے کے بعد پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں تحویل میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق بظاہر دونوں میاں بیوی کی موت کسی نشہ آور چیز کے کھانے سے ہوئی تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آ سکے گی۔