قصور (جیوڈیسک) راؤ خانوالا میں پرانی رنجش پر مخالفین نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی جس سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ کے مدعی محمد صدیق نے پولیس کو بتایا کہ ان کی ملزموں سجاد عادل وغیرہ کے ساتھ پرانی رنجش چلی آرہی تھی وقوع کے روز وہ حسب معمول اپنے گھر میں موجود تھا کہ گھر میں داخل ہونیوالے ملزموں سجاد عادل، اظہار احمد اور راشد عرف موتی وغیرہ نے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ہمسائی کوثر بی بی شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔