قصور: مخالفین کی فائرنگ سے شہری قتل

Firing

Firing

قصور (جیوڈیسک) کھڈیاں کے نواح سید پور میں مخالفین نے فائرنگ کرکے محمداشفاق کو قتل کرکے اس کی نعش قریبی گراؤنڈ میں پھینک دی اور فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب اشفاق عرف کالی جو گھر جا رہا تھا کو مخالفین نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا اور اس کی نعش قریبی گراؤنڈ میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ نعش کو قبضے میں لے کر مقامی ہسپتال میں پوسٹمارٹم کے لیے پہنچا دیا ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔