قصور (بیورورپورٹ)” آل پاکستان پاور لومز کنونشن” قصور میں منعقد ہوا، جس میں ہزاروں صنعتکار شریک ہوئے، حکومت وزیراعظم پاکستان کے تاجروں اور صنعتوں کے ریلیف پیکیج میں پاور لومزانڈسٹری کوشامل کرے، لاکھوں افرادکاروزگار اس صنعت سے وابسطہ ہے، مطالبات نہ مانے گے تو پاکستان بھرمیں دمادم مست قلندر کریں گے، آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر عبدالخالق قندیل انصاری کااعلان ،تفصیلات کے مطابق قصور پاور لومز اونرز ایسوسی ایشن کی میزبانی میں :پاکستان بھر میں پاور لومز انڈسٹری کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر :کنونشن سیون سٹار میرج ہال میں11بجے دن منعقد ہوا،جس میں آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر عبدالخالق قندیل انصاری،قصور سے ایکشن کمیٹی کے رکن حاجی مقصودصابرانصاریسابق نائب ضلع ناظم ، سیٹھ اکرم انصاری سابق چےئرمین بلھے شاہ کمیٹی، منظوراحمدانصاری، سمیت دیگر حافظ آباد،ملتان،فیصل آباد سے مرکزی عہدیداران شریک ہوئے ،چوہدری محمداشرف گجر صدر قصور، حاجی اصغرعلی انصاری جنرل سیکرٹری ،رضوان مقبول انصاری،محمدشفیق سہجریا ، محمداسلم انصاری ایڈوکیٹ،نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا اور اپنی تجاویزپیش کیں ، آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر عبدالخالق قندیل انصاری نے کہا کہ تاجروں اور صنعتوں کے ریلیف پیکیج میں پاور لومزانڈسٹری کوشامل نہ کرنا بدنیتی ہے ،وفاقی وزیرصنعت ہوش کے ناخن لیں،ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پالیسی واضح کی جائے واپڈاسمیت حکومت مختلف کمیٹیوں میں پاور لومز سے وابسطہ احباب کوشامل کیا جائے اور قصور کی پاور لومزانڈسٹری کو انڈسٹریل اسٹیٹ میں منتقل کیا جائے۔
قصور(بیورورپورٹ)گاؤں کے بااثر افراد نے غریب اور محنت کشوں کے گھر میں گھس کر والہانہ تشدد کا نشانہ بنا کر یتیم بچوں اور اہلِ خانہ کو زخمی کردیا مقامی پولیس ملزمان کیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے ملزمان سے ساز باز ہوکر مرغے چرغے اڑانے میں مصروف اور متاثرین کے خلاف الٹا مقدمہ درج کرنے اور صلح کرنے کی دھمکیاں ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود بیدیاں گاؤں جہاں پر ایک پولیس چوکی بھی قائم ہے ۔گزشتہ رات بچوں کی لڑائی پر ملزمان ظفر اقبال وغیرہ 30کے قریب جن کا تعلق مئیو برادری سے ہے اور اس گاؤں میں اکثریت مئیو برادری کی ہے ۔ملزمان مسلح ڈنڈے سوٹے اور آہنی راڈ لیکر گاؤں کے ایک غریب گھرانے رحمت علی وغیرہ کے گھر میں چادرچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھس آئے اور آؤ دیکھا نہ تاؤ مبشر ،رحمت اور انکی خواتین رضیہ ،ساجدہ، اور جواں سالہ نازیہ کو والہانہ تشدد کرکے زخمی کردیا خواتین کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کردیا ،جب متاثرین متعلقہ چوکی میں گئے تو پتہ چلا کہ چوکی کا عملہ ملزمان کے پاس کھانا کھا رہا ہے جب تھانہ مصطفیٰ آباد گئے تو انہو ں نے ملزمان کیخلاف کاروائی التوا میں رکھنے کی پپاداش میں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں میڈیکل کے حصول کیلئے بھیج دیا ۔متاثرین نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ ککرتے ہوئے کہا کہ ملزمان بااثر ہیں متعلقہ ایم پی اے کے سفارشی ہیں ہماری کوئی بات نہیں سنتا ایکشن لیا جائے ۔
قصور(بیورورپورٹ)سردار منیر احمد ڈوگر چیئرمین یونین کونسل منڈی عثمانوالہ نمبر39 نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب سے منڈی عثمانوالہ کا چیئرمین یونین منتخب کیا گیا ہوں اس دن سے میں نے اپنے تمام کاموں کو بخوبی انجام دیا ہے۔ملک محمد احمد خان (ایم پی اے179)اور سرور منیر احمد ڈوگر نے ذاتی طور پر اپنی دن رات کی کوششوں سے منڈی عثمانوالہ میں پبلک ہیلتھ کی پندرہ کروڑ کی سکیم کا اجراء کروایا ہے۔پبلک ہیلتھ کی سکیم کے تحت کام بڑی تیزی سے جاری ہے۔ڈھنگ شاہ سے منڈی عثمان نوالہ سڑک کا کام بھی تیزی سے جاری و ساری ہے۔ یہ تمام کام مسلم لیگ ن کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں ن لیگ کی قیادت ملک پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں کو ئی کسر نہ چھوڑے گی اور اس کے جیالے یعنی ہم بھی دن رات اپنے قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ ساتھ ہیں اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا رکھی ہے ۔اللہ کے فضل سے منڈی عثمانوالہ کے بائی پاس کا کام بھی دو کروڑ کی لاگت سے شروع ہو چکا ہے ۔ اور اسے پورا کرنے میں کسی بھی قسم کی کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔ایم این اے ملک رشید احمد خان حلقہ این اے140 کا کہنا ہے کہ اپنے علاقے میں تمام کاموں کو ترتیب سے سر انجام دیہ رہے ہیں اور عوام کی خدمت کیلئے ہمارے درواز ے ہر وقت کھلے ہیں ہمار ی کوشش ہے کہ ہم عوام کے تمام تر مسائل کو حل کریں۔ اور اپنے قائدین وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بتائے ہوئے اصولوں پر چل کر عوام کے دلوں میں گھر کر لیں۔
قصور(بیورورپورٹ ) واپڈا حکام نے عدالتی احکامات کی مسلسل روگردانی کرتے ہوئے ہوا میں اڑا دیئے ۔واقعات کے مطابق قصور بار کے رکن محمد اشرف ہانس ایڈووکیٹ نے محکمہ واپڈا قصور کیخلاف تمام واجبات کلیئر ہونے کے باوجود اسکا کنکشن بجلی بحال نہ کر نے پر سول کورٹ قصور ،بعد ازیں لاہور ہائیکورٹ لاہو رمیں رٹ پیٹیشن دائر کی جس پر مورخہ02فروری 2017 ء کو جسٹس عاطر محمود نے احکامات صادر کیے کہ اگر محمد اشرف ہانس کی طرف کوئی بقایا جات ہیں یا کوئی قانونی چارجز بنتے ہیں وہ جمع کرواکر اسکا کنکشن بقایا جات جمع ہونے کے بعد فوری طور پر بحال کیا جائے۔لیکن جب لاہور ہائیکورٹ کے یہ احکامات اور واپڈا کے تمام بقایا جات ادا کرکے Re Connectionکیلئے Apply کیا تو ایس ای واپڈا نذیر احمدلودھی نے عدالتی حکم کو پھینک دیا اور کہا کہ ایسے آرڈرز روز آتے ہیں ہمارا محکمہ اور حکومت بڑی ہے عدالت نہیں ۔جواب دینے پر نذیر احمد لودھی مشتل ہوگیا اور اس نے گھنٹی بجا کر ملازمین کو طلب کر لیا اور اسے غلیظ گالیاں اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے گھسیٹ کر کمرے میں یر غمال بنا دیا ۔محمد اشرف ہانس کو کمرہ میں بند رکھا گیا بعد ازیں اسکے بھائی محمد ارشد اور دیگر لوگوں کی مداخلت پر اسے رہائی ملی جس پر محمد اشرف ہانس نے صفدر علی بھٹی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور کی عدالت میں واقعہ کی نسبت رٹ پیٹیشن برائے اندراج مقدمہ دائر کی جس پر فاضل عدالت نے ملزمان کو طلب کرکے مورخہ08اپریل تاریخ سماعت مقرر کردی۔
قصور(بیورورپورٹ )لاہور ہائیکورٹ لاہور کے انسپکشن جج مسٹر جسٹس عاطر محمود مورخہ07اپریل بروز جمعہ کو ایک روزہ دورہ پر قصور پہنچیں گے جہاں پر وہ عدالتوں میں نصب کیے گئے CCTVکیمروں کا افتتاح اورنقول ایجنسی میں نقولات کا حصول کمپیوٹر ائزڈ کرنے کے عمل کا بھی جائزہ لیں گے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید مظفر علی شاہ ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سینئر سول جج میڈم عائشہ رشید اعوان و سول ججز بھی موجود ہونگے ۔
قصور(بیورورپورٹ )این سی اے کے پرنسپل پروفیسر مرتضیٰ جعفری کی زیرنگرانی مشاعرے کاانعقاد کیاگیا جس میں ضلع بھر کے ادیب دانشور اور شعراء نے شرکت کی ۔پروفیسر مسعود جاوید صدف جاوید کی خصوصی کاوش سے مشاعرہ کامیاب ہوا ۔شاعرابن شاعر غلام غوث لکھی نے سامعین کے دل موہ لیے ۔گلوکار چاند بھائی نے حضرت بابا بلھے شاہ کاکلام پیش کیا۔آخرمیں محمدغلام غوث لکھی نے صدف زمان کو پھولوں کاگلدستہ پیش کیا اورملک کی سلامتی کیلئے دعاکی گئی ۔
قصور(بیورورپورٹ)مچھروں نے دیہات کے لوگوں کا جینا محال کردیا۔ دیہاتوں میں شام ہوتے ہی بے حساب مچھر گھروں میں گرناشروع ہوجاتاہے اور صبح سورج طلوع ہونے تک یہ عمل جاری رہتاہے۔ دوسری جانب غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگ بیمارہورہے ہیں۔سپرے اور واک صرف کاغذی کاروائی ہیں قصورکے قریبی دیہاتوں میں کئی سالوں سے سپرے نہیں کروایاگیا صرف ہرسال سروے یونین کونسل کی سطح پر کروایاجتاہے ۔انجمن کاشتکاراں کے عہدیداروں حاجی ثناء اللہ صدر، سردارحمید ڈوگر ،چوہدری کرامت علی ،محمدرضا، جابرحسین خان نے بتایاکہ اگردیہاتوں میں سپرے کرانے کاعمل جلدی شروع نہ کیاگیا تو ہم احتجاج پر مجبورہوجائیں گے ہم کو بھی شہریوں کی طرح انسان سمجھاجائے جب اینٹی ڈینگی سٹاف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس مچھر مار دوائی نہیں ہے جس گاؤں سے ڈینگی کالاروا نکلے گا اس گاؤں میں صرف سپرے ہوسکتاہے۔
قصور( بیورورپورٹ)پتوکلاں،گورنمنٹ پرائمری سکول فاربوائز میں سالانہ رزلٹ کی تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری شوکت علی گجر جنرل کونسلر پتوکلاں اور ان کیساتھ ساتھ مہمان گرامی چوہدری محمدآصف کوآرڈینیٹر D/S قصور، عمران علی مغل ٹھیکیدار ،مہرمحمدحنیف صدرPML(N)اور مہرمحمدرمضان قصوری چیئرمین سکول کونسل ۔خلیل احمد مغل (پریس)رپورٹر کی طرف سے پنجم کلاس کا 100فیصد رزلٹ آنے اور سکول کی بہترین کارکردگی پرسکول کے تمام سٹاف بالخصوص پرنسپل محترمہ فوزیہ صابر کوشاباش اوردلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ چوہدری شوکت علی گجر اوران کے ساتھیوں کی طرف سے سکول میں پانچ کلاس روم اور 200سایہ دار درخت فوری لگوانے کاعلان کیاہے۔ جس پر سکول انتظامیہ اور بالخصوص چیئرمین سکول کونسل مہر محمدرمضان قصوری بے حدمشکور ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہرمحمدرمضان قصوری کاکہناتھا کہ حکومت پنجاب کے انہی اقدام کی قدر کرتے ہیں جوکہ جہالت کی گہرائیوں میں ڈوبے ہوئے سکولوں کونکال کر پرائیویٹ NGOکے سپردکیااور بچوں میں ایوارڈ تقسیم کرتے ہوئے بچوں کودل لگاکر پڑھنے اور والدین کو سکولوں کاداخلہ بڑھانے اور بچوں کیساتھ بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔