ڈی سی او سلمان غنی اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی سے پاکستان کسان اتحاد ضلع قصور کے عہدیداروں کی ملاقات قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او سلمان غنی اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی سے پاکستان کسان اتحاد ضلع قصور کے عہدیداروں کی ملاقات ‘واپڈا کی طرف سے اوور بلنگ ‘نئے میٹر کی فراہمی ‘گنے کے بقایا جات سمیت اپنے دیگر مسائل سے آگاہ کیا ‘ضلعی انتظامیہ کی کسان بھائیوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی ‘ایس ای واپڈ ا مہینے میں دو بار کسانوں سے میٹنگ کیا کرینگے۔گزشتہ روز ڈی سی او سلمان غنی اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی سے پاکستان کسان اتحاد ضلع قصور کے عہدیداروں محمد تبسم ،سردار اورنگزیب ،حاجی محمد لوط ،امتیاز احمد شبیر ،مقبول احمد بھٹی ، جاوید شمشاد ، چوہدری محمد امین ، سردار سعید جعفر ڈوگر، اشتیاق احمداور دیگر نے ڈی سی آفس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایس ای واپڈاقصور محمد لطیف انجم ‘متعلقہ سب ڈویژنو ں کے ایکسئین اور ایس ڈی اوز بھی موجود تھے ۔ پاکستان کسان اتحاد کے عہدیداروں نے واپڈا کی طرف سے زرعی ٹیوبلوں کے بلوں میں اووربلنگ ، ٹرانسفارمر کی عدم دستیابی ، نئے میٹر کی فراہمی ‘شوگر ملز کی طرف سے اپنے بقایا جات سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈی سی او اور ڈی پی او نے کسانوں کو یقین دلایا کہ کسان ہمارے ملک میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انکے تمام مسائل ہمارے ہیں اور انہیںترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ اس موقع پر ایس ای واپڈا محمد لطیف انجم ضلعی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ میں خود مہینے میں دو بار کسان اتحاد کے عہدیداروں سے میٹنگ کیا کرونگا تا کہ کسانوں کے اووربلنگ ،میٹر رپلیس اور دیگر درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کئے جا سکیں ۔ اس موقع پر ڈی سی او نے بتایا کہ شوگز ملز کی طرف سے کاشتکاروں کے بقایا جات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور سی پی آرز کی ڈیٹ وائز لسٹ کیمطابق کسانوں کو انکی رقوم کی ادائیگی کی جاری ہے ۔ڈی سی او نے مزید متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ کسانوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ۔بعدازاںپاکستان کسان اتحاد کے عہدیداروں نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ضلع کو گزشتہ سال کی طرح ڈینگی فری بنانے کیلئے تمام محکمے بھرپور اقدامات کریں’ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد قصور(محمد عمران سلفی سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد نے کہا ہے کہ ضلع کو گزشتہ سال کی طرح ڈینگی فری بنانے کیلئے تمام محکمے بھرپور اقدامات کریں’ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس ٹیموں کی مانیٹرنگ سخت کی جائے’ضلع کو ہمیشہ کیلئے ڈینگی فری بنانے کیلئے تمام محکموں کو اپنا اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روزڈی سی او کمیٹی روم میں ڈینگی تدارک کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو محکمہ صحت کے افسران نے بریفنگ دی اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے خصوصی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے ہدایت کی کہ سرویلنس ٹیموں کو ڈینگی کٹ میں موجود تمام سامان دوبارہ دیا جائے تا کہ سرویلنس کا کا م متوازن طریقے سے شروع کیا جا ئے ۔ ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس ٹیموں کا ڈیٹا دکھایا گیا اور بتایا گیا کہ قصور میں 215، چونیاں میں 143، پتوکی میں 152اور کوٹ رادھاکشن میں 68ان ڈور ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جبکہ اسی طرح قصور میں 43، چونیاں میں 27، پتوکی میں 31جبکہ کوٹ رادھاکشن میں 12آئوٹ ڈور ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔ ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس ٹیموں کی مانیٹرنگ کیلئے یونین کونسل لیول پر ایک یوسی مانیٹر تعینات کیا گیا ہے اور ضلع بھر میں کل 113یوسی مانیٹر ز تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔ ٹریننگ شیڈول کے حوالے سے بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم کی ٹرینگز امتحانات کیوجہ سے منسوخ کر دی گئی جبکہ مڈل کے امتحانات کے فورا بعد ٹریننگ کا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔ ہاٹ سپاٹس کی ڈائریکٹر ی کے حوالہ سے بتایا گیا کہ ڈائریکٹری محکمہ صحت کے سپر وائزرز نے مکمل کر دی ہے ۔ گوداموں کے ڈیٹا کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ یہ ڈیٹا بہت کم ہے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سے ان کا ڈیٹا لیا جائے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے ہدایت کی کہ جن محکموں کے افسران نے اپنے فوکل پرسن تعینات نہیں کئے اور ایکشن پلان جمع نہیں کروائے ان کو وضاحتی لیٹر لکھا جائے اور اسکی کاپی کمشنر کو بھی بھیجی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کی انتھک محنت اور کاوشوں سے ہمارا ضلع گزشتہ سال ڈینگی فری رہا اور رواں سال 2016ء میں بھی ڈینگی کی روک تھام کیلئے سخت محنت اور کاوش کی ضرورت ہے ۔تمام افسران اور ٹیموں کی محنت سے ہم انشاء اللہ اپنے ضلع کو ڈینگی فری بنائینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں سالانہ سپورٹس ڈے 2016ء کا انعقاد ‘ڈی سی او سلمان غنی کی بطور مہمان خصوصی شرکت قصور(محمد عمران سلفی سے)ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ بلھے شاہ ڈگری کالج قصور میں سالانہ سپورٹس ڈے 2016ء کا انعقاد گزشتہ روز ہوا۔ جس میں ڈی سی او قصور و چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس سلمان غنی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر پرنسپل کرنل (ر) محمد عدیل ، ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس محمدجہانگیر چوپڑہ ، ممبر زبورڈ آف گورنرزرائو اختر علی ، ڈاکٹر مسعود ساجد ، عمران انصاری اور دیگر بھی موجود تھے ۔سپورٹس ڈے میں طلباء و طالبات نے پی ٹی شو ،روایتی پروگرام ، ٹیبلو پیش کئے اور بوائز کی دوڑ ہوئی ۔ علاوہ ازیں ٹیچرز اور ایڈمن سٹاف کے درمیان رسہ کشی کا بہت دلچسپ مقابلہ ہوا جو ایڈمن سٹاف نے جیت لیا ۔ پروگرام کے شرکاء خصوصاً ڈی سی او سلمان غن نے سکول انتظامیہ کی اس کاوش کو بہت سراہا ۔ قبل ازیں ڈی سی او قصور نے مشعل جلا کر سپورٹس ڈے کا افتتاح کیا ۔ بعدازاں ڈی سی او قصور کو سکول انتظامیہ کی طرف سے سوینئر پیش کیا گیا۔