قصور (بیورورپورٹ) گزشتہ روز قادر آباد چوک کے قریب درجنوں افراد نے عدالت کے حکم امتناعی کے باوجود دکان کے دیواریں اور چھت گراکر قبضہ اور دکان مالک پر وحشیانہ تشدد بھی کرتے رہے جبکہ دکان میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی سامان بیٹریاں اور 21 ہزارروپے کی نقدی بھی چرالی ملزمان کے خلاف تھانہ صدر قصور میں درخواست دے دی گئی۔
جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزمان عبدالستار اور سعید چانن بیٹری والے کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ تم اس جگہ کو چھوڑ جاؤ نہیں تو تمہارے بیوی بچوں سمیت تمہیں مار دیا جائے گا۔ دوسری جانب مدعی نے حکم امتناعی کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست بھی دے دی تفصیلات کے مطابق6ماہ قبل عبدالستار نامی شخص نے اپنے بھائی سعید کے ساتھ مل کر چانن بیٹری سروس کے مالک پر جھوٹیFIR غازی آباد لاہور میں کروائی پولیس غازی آباد لاہور نے چانن کو گرفتار کیااور شدید تشدد کیا۔