قصور (جیوڈیسک) پھول نگر کے علاقے میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران ایک ڈاکو غلام مصطفیٰ عرف مستی ساتھیوں کی گولی لگنے سے مارا گیا۔ جس کے بعد اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کے خلاف لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں ڈکیتی، قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمات درج تھے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو سے پسٹل برآمد کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔