قصور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) تھانہ الہٰ آباد میں زیر حراست دو ڈاکو نسیم عرف نکھی اور الیاس کو پولیس برآمدگی کے لیے لے کر جا رہی تھی۔

اس دوران ملزموں کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے انہیں چھڑانے کی کوشش کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دونوں زیر حراست ڈاکو مارے گئے۔

جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ساڑھے تین ماہ کے دوران مارے گئے ڈاکوؤں کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔