قصور پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون

DPO Ali Nasir

DPO Ali Nasir

قصور (محمد عمران سلفی سے) قصور پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر گزشتہ روزضلع بھر میں مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے صرف ایک روز میں12خطرناک اشتہاریوں، 15عدالتی مفروران سمیت43 افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے گزشتہ روزنیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کیا ۔کریک ڈائون کے دوران قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی ،رابری اور چوری میں ملوث12خطرناک مجرم اشتہاری اور15عدالتی مفروران کوگرفتا کیا گیا۔

اسی طرح ملزمان نوید ،عمران ،نواز ،شوکت ،غضنفر ،نواز،اسد عباس اور شکیب کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے رائفل ،بندوق ،3پسٹل ،آدھاکلو چرس اور 30لیٹر شراب برآمد کی جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وال چاکنگ ،کرایہ دار،سکیورٹی آرڈیننس اور سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر ملزمان سلیم ،اللہ دتہ ،ریحان ،قاری یعقوب ،قاری اکمل بیگ ،قاری زبیر اور رمضان کو گرفتار کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313