قصور (محمد عمران سلفی سے) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع قصور میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 36مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے گرفتار اشخاص کا تعلق افغانستا ن سے بتلایا جا رہاہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر گزشتہ شب ڈی ایس پی صدر سرکل عارف رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادانسپکٹر ذوالفقار حمید ،ایس ایچ او تھانہ کوٹرادھاکشن انسپکٹر ملک شمشیر علی ،ایس ایچ او صدر یونس ڈوگر، سی ٹی ڈی پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ قصبہ مصطفی آباد اور کوٹرادھاکشن میں سرچ آپریشن کے دوران چھاپے مار کر 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد کا تعلق افغانستان کے مختلف شہروں سے بتلایا جارہا ہے۔
مصطفی آباد سے گرفتار افغانیوں میں نجیب اللہ، شاہ زادہ، نوسیٰ جان، یاور ضمیر ، موحب اللہ، محمد شاہ، سیف اللہ، زین اللہ، رحمت دین، محمد قاسم، نقیب اللہ، جہانزیب، عبدالولی، ازمرے خان، بریل خان،محمد ولی،امیر محمد، محمد اجان، جمعہ دین، ولائت خان، نجب دین،مولا داد اور شیر محمد شامل ہیں، گرفتار افغانیوں کا تعلق افغانستان کے ضلع اشکاش اور شنوار سے بتایا جا رہا ہے،تھانہ مصطفی آباد اور کوٹرادھاکشن پولیس نے گرفتار افراد سے تفتیش شروع کردی ہے۔