قصور کے غریب دُکاندار طالب علم کی انٹر میں دوسری پوزیشن

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) قصور کے نواحی گاؤں کے ایک غریب دُکاندار طالب علم سعید احمد نے انٹر امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ قصور سے تیس کلو میٹر دور کھڈیاں کے قریبی گاؤں ساندہ کلاں کے محنت کش رحمت علی کے صاحبزادے سعید احمد نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈرل سکول کھڈیاں سے 934 نمبر حاصل کئے۔

سعید احمد گاؤں سے پانچ کلو میٹر دور سائیکل پر سکول جاتا اور شام کو اپنے گھر میں قائم دکان میں سودا سلف بیچ کر تعلیمی اخراجات پورا کرتا رہا۔ سعید احمد کے والد رحمت علی کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا اس پر بوجھ نہیں رہا۔

اس کا ہاتھ بٹاتا ہے، اس کے اچھے مستقبل کے لئے حکومت سے بھی امید یں ہیں۔ رحمت علی کے عزیز رشتہ دار، اساتذہ اور اہل محلہ، بھی بہت خوش ہیں۔ سعید احمد نے ثابت کردیا کہ حصول کی شوق ہو اور لگن سچی ہو تو غربت راہ کی دیوار میں نہیں ہوتی۔