قصور کی خبریں 11/8/2016

kasur

kasur

قصور (بیورورپورٹ) ڈاکٹر ثمرہ خرم ،ڈسٹرکٹ کوارڈینٹرایم این سی ایچ پروگرام سے فارغ ،ڈسٹرکٹ ہسپتال رپورٹ کرنیکا حکم، تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ایم این سی ایچ پروگرام کی ڈسٹرکٹ کوارڈینٹرڈاکٹر ثمرہ خرم کو متعدد شکایات اور مالی بے ضابطگیوں کی بناء پر انہیں فوری طور پر چارج چھوڑنے اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں وومن میڈیکل افیسر کے طور پرکام کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، ڈاکٹر ثمرہ خر م گریڈ 17 میں تھی اور جعلسازی سے گریڈ 18 کے طور پر مرعات لے رہی تھیں ، جن پر گزشتہ 3ماہ سے انکوائریاں چل رہی تھیں، دوسری جانب انکے خاوند ملک خرم نصراللہ بھٹی کے خلاف سرکاری ہسپتال سے لکڑی چوری ،بجلی چوری ،مار کٹائی کے مقدمات تھانہ مصطفی آباد میں درج ہیں ،اور وہ اہلیان علاقہ اور اپنے دوست احباب کو میاں حمزہ شہباز شریف کا دست راست بتاتا ہے ،انہیں مسلم لیگ ن کا یونین کونسل دفتوہ تک کاٹکٹ بھی نہیں جاری کیا گیا تھا اور انہیں جھوٹوں کی بنا پر طیب رضوی نے تاریخ ساز شکست دی تھی ،گزشتہ روز ڈاکٹر ثمرہ خرم ڈیوٹی سے غیرحاضر رہیں اور اب ٹرانسفرڈ رکوانے کیلئے سرگرم عمل ہوگئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) شدیدگرمی کے بعد تیزبارش نے موسم خوشگوار کردیا،مرجائے چہرے کھل اٹھے ، پودوں میں نئی جان آگئی ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا عملہ صفائی بارش میں ہی کام کرتا رہا ، ایڈمنسٹریٹر محمدشاہد اور ٹی ایم او محمدمنشاء طاہرکے مختلف مقامات کے دورے ، صفائی کی صورتحال بہتر بنانیکی ہدایت اور بروقت بارش کا پانی نکالنے پرعملہ کی تعریف کی، قصور شہرکی خوبصورتی پرکسی بھی قسم کاسمجھوتا نہیں کیا جائے گا ، دن رات محنت کرکے اسے مزیدخوبصورت بنایا جائے ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرمحمدشاہدکی میڈیا سے گفتگو، گزشتہ روز اچانک آسمان سے برسنے والی بارش نے جہاں موسم خوبصورت کردیا وہاں گرمی کے ستائے شہری بھی کھل اٹھے اورا نہوں نے سکھ کاسانس لیا ،قصور گارڈن ، فیروزپور روڈ ،نورمحل ،کھارہ روڈ ،روشن بھیلہ پارک سمیت ہرطرف گھاس ، پودے اور فصلیں بارش سے معطرہوگئیں اور ان میں نئی جان آگئی ، اچانک بارش ہونے اور مسلسل کئی گھنٹے ہونے پر شہر کی صورتحال اور پانی کا بہاؤ دیکھنے ایڈمنسٹریٹر محمدشاہد اور ٹی ایم او محمدمنشاء طاہر،پی اے ٹوایڈمنسٹریٹر باؤ نیامت علی دفاتر چھوڑ کرباہر نکل آئے اور مختلف مقامات کے دورے کئے،انہوں نے صفائی کی صورتحال بہتر بنانیکی ہدایت کی اور بروقت بارش کا پانی نکالنے پرعملہ کی تعریف کی،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرمحمدشاہدنے کہا کہ نگری بابا بلھے شاہؒ کوپہلے سے زیادہ بہترین اور خوبصورت شہر بنایا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) ایل ای ڈی لائٹس غائب ، شہباز خان روڈ، فیروز پور روڈز پراندھیرے ،وارداتوں کاخدشہ،حکام نوٹس لیں ،شہری پھٹ پڑے ،تفصیلات کے مطابق قصور نیوبس ٹرمینل ، فیروزپورروڈ، شہبازخان روڈ، پرانا لاری ااڈا روڈسمیت شہر کی دیگر سڑکوں پر محکمہ ایل ڈی اے کی جانب سے روشنی کے لئے لگائی جانیوالی ایل ای ڈی لائٹس غائب ہونا شروع ہوگئی ہیں ،جوبچی ہیں وہ چلائی نہیں جاتیں ، شہریوں بزم حق فرید ،مسلم لیگ ن ،پاکستان فلاح پارٹی کے کارکنان چوہدری محمودالہی چشتی، مرزانسیم بیگ، صداقت علی گولڑوی ، چوہدری یسین مئیو نے بتایا کہ محکمہ ٹی ایم اے کے اہلکار ایل ای ڈی لائٹس پرتوجہ نہیں دے رہے ،دن رات ایک ایک کرکے تمام لائٹس غائب ہورہی ہیں جو بچی ہیں وہ جلائی نہیں جارہیں جس کی وجہ سے سرشام قصور شہر تاریکی میں ڈوب جاتا ہے ، ڈی سی او قصور ، ایڈمنسٹریٹر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ، کمشنرلاہورڈویثرن، ڈی جی ایل ڈی اے لاہور سمیت دیگر متعلقہ حکام نوٹس لیں اور قصور شہر کی تاریکی ختم کرکے اسے روشن شہر بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) سانحہ کوئٹہ ،لواحقین سے اظہار یکجہتی ، “یوم پاکستان کانفرنس کینسل،حکومت دہشتگردوں اور نکے سہولت کاروں کے خلاف خلوص نیت سے کام کریں ، تمام شہری اور مذہبی جماعتیں حکومت اور افواجِ پاکستان سے مکمل تعاون کریں گے ، سیدزوہیرشاہ ہمدانی تفصیلات کے مطابق جمعت علماء اسلام( ف )کے ضلعی امیر سیدزوہیرشاہ ہمدانی نے جامع عبداللہ بن عباس نئی عید گاہ سیدچراغ شاہ ٹاؤن قصور میں ہونیوالی “یوم پاکستان کانفرنس”بسلسلہ اعزازی تقریب حافظ محمدحمزہ احسان کے صوبہ پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 13اگست کو ہونیوالی تقریب کینسل کردی ہے ، جمعت علماء اسلام( ف )کے ضلعی امیر سیدزوہیرشاہ ہمدانی نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف خلوص نیت سے کام کریں ، تمام شہری اور مذہبی جماعتیں حکومت اور افواجِ پاکستان سے مکمل تعاون کریں گے ،انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ ،لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ قصور کی مجرمانہ غفلت نے کئی غریبوں کے گھروں کا سامان بھی تباہ کر دیا،مقامی ایم پی اے و سیاسی قیادت نے بھی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے، غریب آبادیوں کا کوئی بھی پْرسان حال نہیں۔ ان خیالات کا اظہار وقاص عابد ایڈووکیٹ ، کونسلر وارڈ 39نے میڈیا سے گفتگوہ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ قصور نے حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی گرانٹ کے ذریعے شہر قصور میں ترقیاتی کاموں کی ذمہ داری تو لے لی، مگر جس قدر بْری پلاننگ کی گئی اور غیر قانونی طور پر کئی نئی آبادیوں کا پانی نالوں اور نالیوں کے ذریعے محلہ عیسیٰ نگر اور چکی پیارے لعل میں ڈرین آؤٹ کیا گیا ہے جس سے ہلکی سی بھی بارش ایک سیلاب کی صورت حال اختیار کر جاتی ہے۔ علاقہ مکین حکومتی افسران اور سیاسی قیادت کی غلط پلاننگ کی وجہ سے سڑکوں پر نکل رہے ہیں اور آئے روز اختجاج کر رہے ہیں۔ مگر کوئی بھی پْر سان حال نہیں ہے۔