قصور میں عوام کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام کیلئے محافظ فورس کا قیام

RPO Shahzad Sultan

RPO Shahzad Sultan

قصور (محمد عمران سلفی سے) ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ریجن صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے شہر قصور،چونیاں اور پتوکی میں محافظ فورس تشکیل دیدی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی ،صدر بار قصور ،چونیاں و پتوکی ،ممبران انجمن تاجران ، صحافی حضرات اور ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی اوقصور نے اپنی کاوش سے32موٹرسائیکل تیار کروائی ہیں۔ محافظ فورس کے جوان اپنی اپنی بیٹ میں دو شفٹوں میں صبح 9/-بجے سے3بجے تک اور شام6بجے سے لیکر رات 12/-بجے تک گشت کریں گے۔

محافظ فورس کی چیکنگ کیلئے ایک سپیشل ٹیم ہوگی جو روزانہ کی بنیاد پرڈی پی او قصورکو ڈیوٹی چارٹ پیش کرے گی ۔ہر محافظ اسکواڈ 2موٹر سائیکلوںپر مشتمل ہو گی جس پر4جوان ڈیوٹی کریں گے جو جدید ترین اسلحہ سے لیس ہوں گے ہر ایک محافظ اسکواڈ کو اس کا نمبر دیا جائے گا مثلاً محافظ اسکواڈ 1محافظ اسکواڈ 2جو پہلی کال پر جواب دیں گے ۔ہر محافظ اسکواڈ کے پاس واکی ٹاکی سیٹ موجود ہو گا۔

تمام محافظ اسکواڈ براہ راست اپنے ایس ایچ او کے ساتھ رابطے میںرہے گے ۔محافظ اسکواڈ کا ہر جوان ہر وقت الرٹ رہے گا۔تمام محا فظ فورس اپنے اپنے پٹر ولنگ ایریا میں موجود بینک ہائے،اہم مالیاتی ادارے ،اہم تنصیبات، جیولری شاپس ، شاپنگ سنٹر،تعلمی ادارے، ہسپتال ، شادی ہال وغیرہ کے اردگرد سٹریٹ کرائم ، موبائل ونقدی پرس چھیننا، گھر وشارع عام رابری،سرقہ موٹرسائیکل ،سرقہ کار ودیگر چوری اورسکیورٹی کے لحاظ سے گشت کریں گے۔بعد ازاں ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کہاکہ محافظ فور س کے قیام سے جرائم میں واضح کمی ہوتی ہوئی نظر آئے گی قصور پولیس کے یہ جوان شہریوں کی عزت ،جان و مال کے رکھوالے ہو ں گے ۔ڈی پی اوقصور نے مزید کہا کہ پولیس کے اس انقلابی اقدام کو کامیاب بنانے ،جرائم کی روک تھام کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھرپور تعاون کریں ۔علاوہ ازیں محافظ فورس کے جوانوں نے پہلے روز مشترکہ طور پر ڈی ایس پی سٹی محمد سلیم وڑائچ کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا جو راستہ میں شہریوں نے بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126