قصور کو پنجاب کا مثالی ضلع بنائینگے۔افسران عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ سلمان غنی

DCO Kasur

DCO Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) نئے تعینات ہونیوالے ڈی سی او قصور سلمان غنی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی سی او قصور سلمان غنی نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر ڈی سی او قصور سلمان غنی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجا ب محمد شہبازشریف کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میںعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ، ضلع بھر کے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل ،سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری ‘ وسائل کی تقسیم میں شفافیت اور غیر جانبداری میری اولین ترجیح ہوگی۔

انہوں نے ضلع بھر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کے دبائو یا مصلحت کا شکار نہ ہوں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی صورت میں کرپشن ، بد عنوانی ،فرائض سے غفلت اور اختیار کے ناجائز استعمال کو برداشت نہیںکیا جائیگااور وہ ضلع کے تمام افسران کی طرف سے اپنے محکموں کی کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے پیش کی جانیوالی تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے ہمیشہ عوام کیلئے کھلے رہیں گے اور انشاء اللہ ضلع قصور کے عوامی نمائندوں ، سرکاری افسران ، سماجی کارکنوں ، تاجروں ، صحافیوں ،علماء اکرام اور غیور عوام کی مدد سے ضلع قصور کو پنجاب کا ایک مثالی ضلع بنائینگے۔